حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 374
حقائق الفرقان ۳۷۴ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا ۔ ایک اور بری بلا ہے تکبر ۔ اس سے منع فرماتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۱) اور مت چل زمین پر اتراتا ۔ تو پھاڑ نہ ڈالے گا زمین کو اور نہ پہنچے گا پہاڑوں تک لمبا ہو کر ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۵۹) ٣٩- كُلِّ ذَلِكَ كَانَ سَيْتُهُ عِنْدَ رَبِّكَ مَكْرُوهَا - ترجمہ۔ سب خصلتیں بری ہیں اور تیرے رب کے نزدیک ناپسند ہیں۔ تفسیر تمام یہ بری باتیں تیرے رب کو نا پسند ہیں۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۹) یہ جتنی باتیں ہیں ان میں سب سے بری چیز ہے تیرے رب کی بیزاری۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۵۹) ۴۰- ذلِكَ مِمَّا أَوْلَى إِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ وَلَا تَجْعَلْ مَعَ اللَّهِ الهَا أَخَرَ فَتُلْقَى فِي جَهَنَّمَ مَلُومًا مَّدْحُورًا - سے اور نہ ترجمہ ۔ یہ ان باتوں میں سے ہیں جو و جو وحی کی تیرے رب نے۔ رب نے تیری طرف حکمت اور مصلحت سے او ٹھہر الینا اللہ کے ساتھ دوسرا اللہ تو (اے نافرمان ) ڈال دیا جائے گا جہنم میں ملامت کیا ہوا دھکیلا ہوا۔ تفسیر ۔ یہ وہ حکمت کی باتیں ہیں کہ تیرے رب نے تجھے وحی کے ذریعہ بتلا دیں۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو بھی معبود مت ٹھہرانا۔ اگر شرک کیا تو جہنم میں ملزم ہو کر دھکیل دیا جاوے گا۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۲۱) وَلَا تَجْعَلُ ۔ پھر وہی پہلی بات جو کل نیکیوں کی اصل الاصول ہے۔ یاد دلاتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۱)