حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 370 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 370

حقائق الفرقان ٣٧٠ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ کر و قتل میں نے بہت طرح سے دیکھا ہے۔ بعض عورتیں اس قسم کی دوا کھاتی ہیں کہ آئندہ اولاد نہ ہو۔ بعض حمل کچے گروا دیتی ہیں۔ پھر میں نے دیکھا ہے کہ آپ بھی ساتھ ہی مر جاتی ہیں ۔ بعض ایسے ہیں کہ لڑکی پیدا ہو تو اسے مار دیتے ہیں ۔ بعض ان کا علاج نہیں کرتے ۔ بعض اولاد کی تربیت خوب نہیں کرتے بعض اپنی اولاد کے لئے پاک صحبت کا انتظام نہیں کرتے ۔ یہ نہیں سوچتے کہ ان کے لئے کونسا علم نافع ہو گا اور ان کی اولاد کا میلان طبع کس طرف ہے؟ ہزاروں لاکھوں کتا بیں بنی ہوئی ہیں ۔ ہر ملک کے لوگ اپنے خیال کے مطابق پڑھائے چلے جاتے ہیں ۔ نہ پڑھنے والے کی دلچسپی کا خیال کرتے ، نہ لغو، ناقص اور اہم و مفید میں کوئی فرق کرتے ہیں۔ میری سمجھ میں یہ سب قتل اولاد کی قسم میں سے ہے۔ پھر ہم تمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ بدکاریوں کے نزدیک بھی نہ جاؤ۔ نزد یکی کبھی آنکھ سے ہوتی ہے، کبھی کان سے کبھی زبان سے کبھی ہاتھ سے کبھی روپے سے۔ غرض ابتدا انہی باتوں سے ہوتی ہے۔ تم ان سے بچو۔ گندی صحبتوں سے نفرت رکھو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے زنا کے قریب بھی نہ پھٹکو ۔ یہ بڑی بے حیائی اور بد چلنی کا کام ہے ۔ ناحق کسی کو قتل نہ کرو ۔ مظلوم کو خدا تعالیٰ ضرور مدد دیتا ہے ۔ وہ بدلہ لینے میں خطا نہ کرے۔ یتیموں کے مال کے نزدیک بھی نہ جاؤ سوا اس طریق کے جو ان کے حق میں بہتر ہو۔ اپنے عہدوں میں وفاداری کرو ۔ ( ہم سے بھی تم نے عہد کئے ہیں ) ۔ ماپنے اور بقیہ حاشیہ۔ اللہ نے مگر سچ کے ساتھ (یعنی قصاص میں ) اور جو شخص ظلم سے مارا گیا تو ہم نے اس کے وارث کو غلبہ دیا ہے تو زیادتی نہ کرے قتل میں بے شک اس کو مدد دی گئی ہے۔ اور پاس نہ جاؤ یتیم کے مال کے مگر اس طرح کہ بہتر ہو جب تک کہ وہ پہنچ جائے اپنی جوانی کو اور اقرار پورا کرو بے شک اقرار کی پرسش ہوگی ۔ اور بھر کر دیا کرو جب مانیا کرو اور صحیح تر از و سے تو لا کرو یہ بات بہتر ہے اور اس کا انجام بہت اچھا ہے۔ اور نہ کہا کرو وہ بات جس کا علم تم کو نہیں بے شک کان اور آنکھ اور مرکز قوی یعنی دل ان سب سے پوچھ پاچھ ہونے والی ہے۔ اور زمین پر اکڑ کر نہ چلو ہرگز نہ پھاڑ سکو گے زمین کو اور نہ اکڑ اکڑ کر پہاڑوں تک لمبے ہو سکو گے ۔ سب خصلتیں بری ہیں اور تیرے رب کے نزدیک ناپسند ہیں ۔ یہ ان باتوں میں سے ہیں جو وحی کی تیرے رب نے تیری طرف حکمت اور مصلحت سے اور نہ ٹھہر الینا اللہ کے ساتھ دوسرا اللہ تو اے نا فرمان ) ڈال دیا جائے گا جہنم میں ملامت کیا ہوا دھکیلا ہوا۔