حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 367 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 367

حقائق الفرقان ۳۶۷ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ ولو إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِم (الرعد: ۱۲) سے مراد نعمت ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰) ناجائز طور پر مالوں کو ضائع کرنے والے شیاطین کے بھائی ہیں اور شیطان تو ایسا ہے کہ جس نے اسے پیدا کیا اور جس نے اس کو پرورش کیا اس کا بھی منکر ہو گیا۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۹، ۲۲۰) دنیا کے ہر کاروبار میں اس قسم کے امتحان اور مشکلات پیش آتے ہیں۔ ایک طرف بیوی بچوں کے لئے خرچ کی ضرورت ہے۔ ادھر قرآن کریم میں پڑھتا ہے ۔ لا تُسْرِفُوا ۔ " (الانعام: ۱۴۲ الاعراف: ۳۲) اور إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيْطِينِ اور ایک طرف دین، مال وعزت اور جان خرچ کرانی چاہتا ہے۔ اس وقت اپنے اندرونہ کا معائنہ کرے اور اپنے فعل سے دکھائے کہ کیا دین کو مقدم کرتا ہے یا دنیا کو۔ الحکم جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۶) ٢٩ - وَ إِمَّا تُعْرِضَنَ عَنْهُمُ ابْتِغَاءَ رَحْمَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ تَرْجُوهَا فَقُلْ لَهُمْ قَوْلًا مَّيْسُورًا - ترجمہ ۔ اگر منہ پھیرے سائلوں اور حاجت مندوں سے اپنے رب کی مہربانی کی امید میں جس کا تجھے انتظار ہے تو ان سے کہہ دے نرمی کی بات ۔ تفسیر - فقل له - فَقُلْ لَهُمْ قَوْلًا مَّيْسُورًا - اگر پاس۔ پاس کچھ نہیں تو سائل کو کوئی عمدہ بات ہی کہہ دے۔ کہہ دے۔ ہمارے ایک شیخ تھے حسین نام مکہ میں وہ سائل کے چہرے کو دیکھ دیکھ کر اس کے مناسب حال خدا کے مربی نام کا ورد بتا دیتے تھے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰) ۳۰ ۳۱ - وَلَا تَجْعَلْ يَدَكَ مَغْلُولَةً إِلى عُنُقِكَ وَلَا تَبْسُطُهَا كُلَّ الْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُومًا مَّحْسُورًا - إِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا - ترجمہ۔ اور اپنا ہاتھ اپنی گردن سے بندھا ہوا نہ رکھنا اور نہ بالکل کھول دینا تو پھر بیٹھ رہے گا ملامت کیا ہوا اور ہارا ہوا۔ بے شک تیرا رب کشادہ دست کرتا ہے جسے چاہے اور تنگ دست کرتا ہے جسے لے اللہ تو نہیں بدلتا کسی قوم کی حالت جب تک وہی قوم نہ بدل لے اپنی حالت آپ۔ ۲۔ اور بے جانہ خرچو۔