حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 362 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 362

حقائق الفرقان ۳۶۲ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ ١٦ - مَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِى لِنَفْسِهِ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا ۔ ترجمہ ۔ جو ہدایت پا گیا تو اس نے اپنے ہی نفس کے لئے ہدایت پائی اور جو بہک گیا تو اس کا بہکنا اسی کو ضرر دے گا اور کوئی کسی کا بوجھ تو اٹھاتا ہی نہیں اور ہم بھی عذاب نہیں کرتے کسی پر جب تک کہ کوئی رسول ہم نہ بھیج دیں۔ تفسیر وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا - مسند احمد حنبل میں کچھ ایسی حدیثیں ہیں جن سے عوام نا واقف ہیں ۔ فرمایا جو لوگ بہرے ہیں یا جنہوں نے انبیاء ورسل کا زمانہ نہیں پایا۔ یا وہ بچے تھے یا بہت بوڑھے تھے ۔ یہ جناب النبی میں اپنے اپنے عذر پیش کریں گے کہ ہمیں کچھ خبر ہ تھی۔ وہاں بھی اللہ تعالیٰ رسول بھیج دے گا ۔ بغیر رسول کے عذاب نہیں دیا جاتا۔ ابن جریر میں بھی ایسی حدیثیں ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰) - وَ إِذَا أَرَدْنَا أَنْ تُهْلِكَ قَرْيَةً اَمَرْنَا مُتْرَفِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَ عَلَيْهَا الْقَوْلُ فَدَ مَرْنَهَا تَدْمِيرًا - ترجمہ۔ اور جب ہم چاہتے ہیں کہ کسی بستی کو ہلاک کر دیں تو اس بستی کے مال دار لوگوں کی طرف ہم حکم بھیجتے ہیں تو وہ وہاں نافرمانی کرتے ہیں پھر ان پر الزام ثابت ہو جاتا ہے تو ہم ہلاک کر دیتے ہیں ان کو بخوبی ۔ تفسیر ۔ فَسَقُوا فِيهَا۔ وہ جن کو حکم دیا جاتا ہے ہمارے حکموں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ ۔ بدیاں کرتے کرتے وہ حالت پہنچ جاتی ہے۔ جس پر فرد جرم لگ جائے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰) ۱۸ - وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِنَ الْقُرُونِ مِنْ بَعْدِ نُوحٍ وَكَفَى بِرَبِّكَ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا - ترجمہ ۔ اور ہم نے کتنی امتوں کو تباہ کر دیا نوح کے بعد اور تیرا رب کافی ہے اپنے بندوں کے گناہ جاننے پر بڑا خبر دار بڑا دیکھنے والا ہے۔