حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 360
حقائق الفرقان ۳۶۰ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ ترجمہ۔ (اور سزاسنا تا ہے ) ان لوگوں کے لئے جو ایمان نہیں لاتے آخرت کا ہم نے تیار کر رکھا ہے ان کے لئے ٹیس دینے والا عذاب۔ تفسیر بالآخرة - وہ باتیں جو اخیر میں ظاہر ہونے والی ہیں۔ - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۹) ۱۲ - وَيَدْعُ الْإِنْسَانُ بِالشَّرِّ دُعَاءَهُ بِالْخَيْرِ وَكَانَ الْإِنْسَانُ عَجُولًا - ترجمہ۔ اور آدمی بری دعا مانگنے لگتا ہے جس طرح وہ بھلی دعا مانگتا ہے۔ اور انسان ہے بڑا جلد باز ۔ تفسیر وَيَدْعُ الْإِنْسَانُ بِالشَّرِّ - حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وجود جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں ۔ سارے جہان کے لئے رحمت تھا۔ اس سورہ کریم میں اللہ نے یہود کو سمجھایا ہے کہ دو وقت تم پر خطر ناک آ چکے ہیں ۔ ایک جب داؤد کی لعنت تم پر پڑی ۔ اور بابلیوں کے قبضے میں تم گرفتار ہوئے پھر حضرت عیسیٰ کی لعنت تم پر پڑی۔ ان کے بڑے عظیم الشان مقابلہ کا بد انجام طبیطس کے زمانے میں ایسا خطرناک ہوا کہ تمہاری عظمتیں خاک میں ملا دی گئیں۔ میں نے تمہیں بتلایا ہے کہ لَقَدْ كَانَ فِي قَصَصِهِمْ عِبْرَةً لِأُولِي الْأَلْبَابِ مَا كَانَ حَدِيثًا یفتری (یوسف: ۱۱۲)۔ ایک مسلمان کی چپہ بھر زمین جائے تو اس کے لئے کیسا مضطرب ہوتا ہے۔ پھر تم یاد کرو کہ مسلمانوں کا کتنا ملک تھا ۔ مگر بد عملیوں کی وجہ سے دو باران پر بھی ایسا ہی وقت آیا۔ فرماتا ہے کہ انسان بدی کو بھی پکارتا ہے۔ یعنی اپنی بد عملی کی وجہ سے گویا اپنے لئے دکھ مانگتا ہے۔ دوسرے معنے یہ ہیں کہ اپنے یا اپنے اقرباء کے حق میں بد دعا کر لیتا ہے۔ جیسے ہمارے ملک میں مائیں اپنی اولاد کو گالیاں بد دعا کے رنگ میں دیتی رہتی ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رفروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۰،۱۴۹) ١٣ - وَجَعَلْنَا الَّيْلَ وَالنَّهَارَ آيَتَيْنِ فَمَحَوْنَا آيَةَ الَّيْلِ وَجَعَلْنَا آيَةَ النَّهَارِ لے بے شک ان کے حالوں میں عبرت اور تنبیہ ہے عقل والوں کے لئے۔ یہ قرآن کچھ بنائی ہوئی بات تو ہے ہی نہیں۔