حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 359
حقائق الفرقان ۳۵۹ سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ آیا۔ جب چنگیر خان کے حملے ہوئے ۔ خوارزم کا ایک بادشاہ تھا۔ اس کو چنگیر خان نے لکھا آپ کے رسول نے فرمایا ہے اثر كُوا التَّرْكَ مَا تَرَكُوه پس ہم مغولوں سے آپ نہ لڑیں۔ یہ آپ کے بادی کا فرمان ہے۔ پھر اس نے لکھا۔ قرآن کریم میں ہے۔ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ (البقره: ۱۹۴) لڑائی سے باز رہو۔ پھر ایک جگہ لکھتا ہے کہ کفار مستامن کے کیا کیا تمہارے نبی نے حقوق رکھے ہیں۔ مگر تمہارے ملک میں ہمارے تاجر لوٹے گئے ۔ افسوس کہ خوارزم کے بادشاہ نے یہ نصیحت کی باتیں نہ سنیں ۔ آخر ہلا کو ہلاکت کی تلوار بن کر آیا اور چنگیز خانیوں نے ۱۸ لاکھ کے قریب قریب آدمی قتل کر دیئے اور سب کتب خانے غرق کر دیئے ۔ ہزار آدمی کو جو مدعیان سلطنت خیال کئے جا سکتے تھے زندہ دیوار میں چنوا دیا اور ہزاروں عورتوں کو زنا کا حمل کروا دیا۔ ایسی تباہی کروائی جس کی کوئی حد نہیں ۔ سعدی نے اس تباہی کا کچھ کچھ نقشہ پیش کیا ہے ۔ پھر بھی اللہ نے رحم کیا۔ ہلاکو کا پوتا مسلمان ہو گیا۔ اور مسلمان کچھ بچ گئے اور ان کا نام رہ گیا ۔ تم خدا سے ڈرو اور شرارتیں مت کرو۔ دس سلطنتیں میرے سامنے ہلاک ہوئی ہیں۔ ۱۔ دہلی کی سلطنت ۲۔ لکھنؤ کی سلطنت ۳۔ کاشغر ۴۔ سمرقند ۵۔ بخارا کی سلطنت ۶ - زنجبار ۷ - مسقط - - مراکش ۹- الجزائر ۱۰ - مصر - یہ سب میری آنکھ کے سامنے برباد ہوئیں ۔ یہ سب بد عملیوں کی سزا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۹) وُجُوهَكُمْ ۔ تمہارے بڑے آدمیوں کو ۔ بنی اسرائیل کو بتایا کہ مشرق سے کچھ لوگ آئیں گے اور پھر مغرب سے اور دوبارہ تمہیں ذلیل کر دیں گے ۔ سنبھلو ۔ یہ دراصل مسلمانوں کو سنایا تھا۔ عباسیوں کی زبر دست سلطنت تھی۔ چین تک اثر ۔ جب فسق و فجور بڑھ گیا۔ ہلاکو خان نے اٹھارہ لاکھ آدمی قتل کیا۔ سلطنت گئی۔ مسلمان نہ سمجھے۔ ہسپانیہ میں سلطنت تھی ۔ حملہ آوروں نے اس ملک میں اسلام کا نام و نشان تک نہ رہنے دیا ۔ ۳ جہاز منتخب کتابوں کے غرق کرا دیئے ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۳) ا - وَ أَنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا - ا تم ترکوں کو چھوڑے رکھو جب تک وہ تمہیں چھوڑے رکھیں ۔ ہے تا کہ باقی نہ رہے فتنہ ۔