حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 349
حقائق الفرقان ۳۴۹ سُورَة النَّحل اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کے شکر کا اجر کیا کچھ دیا۔ حضرت یعقوب کے بارہ لڑکے۔ حضرت اسمعیل کے بارہ لڑکے۔ پھر انہی کی اولاد میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے نبی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۸) ۱۲۵ - إِنَّمَا جُعِلَ السَّبْتُ عَلَى الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيْهِ وَ إِنَّ رَبَّكَ لَيَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ - ترجمہ ۔ اس کے سوا نہیں کہ ہم نے سکھ و آرام حاصل کرنے کا دن انہیں لوگوں کے لئے ٹھہرایا تھا جنہوں نے اس میں اختلاف کیا بے شک تیرا رب ضرور فیصلہ کرے گا ان میں انجام کا رجس میں وہ اختلاف کرتے تھے۔ تفسیر - جُعِلَ السَّبْتُ عَلَى الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ ۔ حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جمعہ کا دن تھا۔ غلطی سے یہود نے ہفتہ نصاری نے ایتوار سمجھ لیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۸) ١٢٦ - أدعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ - ترجمہ ۔ اے پیارے محمد ! (صلی اللہ علیک وسلم ) لوگوں کو بلا تیرے رب کے راستہ کی طرف حکمت اور اچھی خیر خواہی سے اور بحث کر ان سے اس طرح جس طرح بہتر ہو (یعنی سہولت اور نرمی کے ساتھ ) بے شک تیرا رب ہی بخوبی جانتا ہے اس شخص کو جو اس کی راہ سے بھٹک گیا ہے اور راہ راست پر چلنے والوں کو بھی وہ بخوبی جانتا ہے۔ پسندیدہ تفسیر۔ اپنے رب کی راہ کی طرف حکمت ت اور اچھے وعظ ۔ ، وعظ سے ( لوگوں کو ) بلا اور ان سے ! طرز سے مباحثہ کر۔ تیرا رب انہیں بھی خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہک گئے اور وہ راہ پانے والوں کو بھی جانتا ہے۔ تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۱)