حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 340
حقائق الفرقان الد ۔ سُورَة النَّحل تفسیر۔ جو شخص نیک کام کرے مرد ہو یا عورت۔ ہم اسے پاک ستھری زندگی عطا کریں گے اور اُن کے اچھے کاموں کے بدلہ میں انہیں اجر دیں گے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۰) ۹۹ - فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ - ترجمہ ۔ جب تم قرآن پڑھنے لگو تو اللہ کی پناہ لوشر پر ہلاک کرنے والے مردود سے۔ تفسیر۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قرآن مجید کے ختم کے بعد معوذتین پڑھ لینی چاہیے اور بعض کہتے ہیں ابتدا میں پڑھنی چاہیے۔ بہر حال مقصد حاصل ہے جو یہ ہے کہ قرآن کے پڑھتے وقت اگر ہم نے کوئی غلطی کی یا بے سمجھی تو اس سے یا ایسی لغزش کے آئندہ واقعہ ہونے سے ہمیں بچالے اور كلمة الحكمة سے مستفید کرے۔ البدر جلد ۸ نمبر ۱۴ مورخه ۲۸ جنوری ۱۹۰۹ ء صفحه ۹) ۱۰۰، ۱۰۱ - إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَنَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ إِنَّمَا سُلْطَنُهُ عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ وَالَّذِينَ هُمْ بِهِ مُشْرِكُونَ - ترجمہ ۔ ایمانداروں پر تو کچھ شیطان کا زور چلتا ہی نہیں اور وہ تو اپنے رب پر ٹیکا لگائے ہوئے ہوتے ہیں۔ بس اس کا دور تو ہیں۔ بس اس کا زور تو انہیں پر چلتا ہے جو اس کو اپنا حمایتی سمجھتے ہیں اور جو اس کو اللہ کی جگہ ٹھہراتے ہیں۔ تفسیر ۔ یاد رکھو اس کو مومنوں اور اپنے رب پر توکل کرنے والوں پر کوئی قدرت نہیں۔ اس کا بس تو اُن پر چلتا ہے جو اسے دوست رکھتے اور اس کے ساتھی ہیں۔ تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۶) بِهِ مُشْرِكُونَ بِهِ مُشْرِكُونَ کی ضمیر پر بڑی بڑی بخشیں ہوئی ہیں۔ میرے نزدیک یہ اللہ کی طرف راجع ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۷) ۱۰۲ ، ۱۰۳ ۔ وَ إِذَا بَدَّلْنَا آيَةً مَكَانَ آيَةٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ قَالُوا إِنَّمَا انْتَ مُفْتَرٍ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ - قُلْ نَزَّلَهُ رُوحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ لِيُثَبِّتَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ هُدًى وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ - ترجمہ۔ اور جب ہم بدلتے ہیں ایک نشان کی جگہ دوسرانشان اور اللہ خوب جانتا ہے جو اتارتا ہے کافر