حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 330
حقائق الفرقان ۳۳۰ سُورَة النَّحل دیکھ کر ہی چکر کھا جائے۔ پھر مطالعہ کے لئے وقت صحت ، علم اور سامان دیا۔ اب میری آرزو ہے ( اور میں اپنے مولی پر بڑی بڑی امیدیں رکھتا ہوں کہ وہ یہ آرزو بھی پوری کرے گا ) کہ تم میں سے اللہ کی محبت رکھنے والے، اللہ کے کلام سے پیار کرنے والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت رکھنے والے، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام سے محبت رکھنے والے، اللہ کے فرماں بردار اور اس کے خاتم النبین کے سچے متبع ہوں اور تم میں سے ایک جماعت ہو جو قرآن مجید اور سنت نبوی پر چلنے والی ہو اور میں دنیا سے رخصت ہوں تو میری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور میرا دل ٹھنڈا ہو۔ دیکھو میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا۔ نہ تمہارے نذرونیاز کا محتاج ہوں۔ میں تو اس بات کا امیدوار بھی نہیں کہ کوئی تم میں سے مجھے سلام کرے۔ اگر چاہتا ہوں تو صرف یہی کہ تم اللہ کے فرماں بردار بن جاؤ۔ اس کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متبع ہو کر دنیا کے تمام گوشوں میں بقدر اپنی طاقت و فہم کے امن و آشتی کے ساتھ لا إلهَ إِلَّا اللہ پہنچاؤ۔ البدر جلد ۱۰ نمبر ۵ مورخہ یکم دسمبر ۱۹۱۰ء صفحه ۱) إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ - انصاف کرو یہ اللہ کا حکم ہے۔ دیکھو اگر تم کسی کو روپیہ دو اور وہ دھو کہ دے کرلے۔ کیا تم پسند کرتے ہو کہ کوئی تمہارے ساتھ دھو کہ کرے؟ تم کسی کو ملازم رکھو۔ اور وہ سستی سے کام کرے تو کیا تم پسند کرتے ہو؟ اگر نہیں تو پھر تم دوسروں کے ساتھ کیوں بدی کرتے ہو؟ میں نے دیکھا ہے۔ سردی کا موسم ہے اور سرد ہوا چل رہی ہے۔ بوندا بوندی ہو رہی ہے۔ ایک مزدور چوکیدار کہتا ہے۔ خبردار، ہوشیار ۔ وہ باہر پھرتا ہے۔ پھر کیسے افسوس اور تعجب کی بات ہے کہ وہ چند پیسوں کے لئے اتنا محتاط اور اپنے فرض کو ادا کرتا ہے اور ہم خدا کے بے انتہا فضلوں کو لے کر بھی تہجد کے لئے نہ اُٹھیں ۔ پھر کوئی ہمیں گالی دے۔ بہتان باندھے۔ تو نا پسند کرتے ہیں۔ پھر دوسروں پر کیوں بہتان باندھیں؟ دوسروں کے گھر کی فحش باتیں کیوں سنتے ہو؟ پھر تاکید ہے۔ ایتائی ذی القربی ۔ بھائی ہے، بہن ہے، چاہے، ماں باپ اور بیوی کے رشتہ دار ۔ وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ ۔ جو بدیاں تمہاری ذات میں ہیں یا دوسروں پر اثر کرتی ہیں۔ ان سے رکو۔ پھر بغاوت سے منع کیا۔ بادشاہوں اور حکام کی مخالفت نہ کرو۔ یہ باتیں کیوں سکھاتا ہے۔ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ۔ تم جانتے ہو کہ