حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 24
حقائق الفرقان الد سُورَةُ الْأَنْفَال بینائی کی خوبی اور لذت دریافت کی جاوے تو وہ اسے جانتا ہی نہیں ہے اور اسی لئے اس کے آگے بینائی کی قدر بھی نہیں کیونکہ اس نے اس لذت کو پایا نہیں ۔ پس اس وقت کے موجودہ مسلمان بھی اس طاقت کی خوبی کو جو کہ قومی اتحاد اور وحدت سے پیدا ہوتی ہے نہیں پہچانتے۔ اس کی وجہ یہ ہے ایک سلطنت ان کے ہاتھ سے جا چکی ہے اور اس لئے انہیں اس طرف توجہ بھی نہیں کہ دوسرے کو اپنے ماتحت کس طرح کیا کرتے ہیں ۔ آج کل اگر چہ ریفارمیشن کے مدعی تو سینکڑوں ہیں لیکن وہ کیا ریفارمیشن کریں گے جبکہ خود ہی بغضوں اور کینوں میں گرفتار ہیں ۔ دعویٰ تو ہے مگر سمجھ نہیں کہ یہ خدا کے مامور ہی کا کام ہے جو کر سکتا ہے۔ الحکم جلد ۹ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه ۱۰) لَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَ تَذْهَبَ رِيحُكُمُ ۔ اس منازعت سے تم بودے ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا بگڑ جاوے گی پس تنا زعہ نہ کرو اللہ تعالیٰ چونکہ خالق فطرت ہے اور جانتا تھا کہ جھگڑا ہو گا اس لئے فرمایا وَاصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ پس جب سیکرٹری اور پریذیڈنٹ سے منازعت ہو تو اللہ تعالیٰ کے لئے صبر کرو۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے صبر کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کے ساتھ ہوگا۔ میرا حق ہے کہ میں تم کو نصیحت کروں تم نے عہد کیا ہے کہ تمہاری نیک بات مانیں گے اس لئے میں کہتا ہوں کہ یہ مان لو۔ قطعاً منا زعت نہ کرو۔ جہاں منازعت ہو فوراً جناب الہی کے حضور گر پڑو۔ غرض ایک یہ یاد رکھو کہ تنازعہ نہ ہو۔ نہ آپ کرو نہ ماتحتوں کو کرنے دو۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۱۱ مورخه ۱۲ جنوری ۱۹۱۱ ء صفحه ۴) ۴۸- وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بَطَرًا وَ رِئَاءَ النَّاسِ وَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَاللَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ - ترجمہ۔ اور نہ ہونا تم ان کے جیسے جو اپنے گھروں سے نکلے اتراتے اور لوگوں کے دکھانے کو اور اللہ کی راہ سے روکتے تھے اور اللہ کے احاطہ میں ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔ تفسیر ان لوگوں کی طرح نہ ہو جو اپنے گھروں سے گھمنڈ کے طور پر اور لوگوں کو دکھانے کے لئے نکلے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه (۲۵) ا اور بدیوں سے بچتے رہو بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔