حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 324 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 324

حقائق الفرقان ۳۲۴ سُورَة النَّحل يَوْمَ ظَعْنِكُمُ میں اشارہ ہے کہ مومن سفر میں بھی اکثر بی بی کو ساتھ رکھے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں تک التزام فرمایا کہ احد کی جنگ میں عائشہ صدیقہ اور بتول آپ کے ہمراہ تھیں۔ خود ہمارے حضرت صاحب جب سفر پر جاتے اپنی بی بی کو ہمراہ لے جاتے۔ البدر جلد ۱۰ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۷ جولائی ۱۹۱۱ ء صفحہ (۳) ۸۴ - يَعْرِفُونَ نِعْمَتَ اللهِ ثُمَّ يُنْكِرُونَهَا وَأَكْثَرُهُمُ الْكَفِرُونَ - ترجمہ ۔ وہ لوگ پہچانتے تو ہیں اللہ کی نعمت پھر اس کے منکر ہو جاتے ہیں اور وہ آس اور وہ اکثر منکر ہی ہیں۔ تفسیر نِعْمَتَ اللهِ ۔ آپؐ کی سچائی، ہمت، استقلال اور رعب سے پہچان گئے ہیں کہ یہ نبیؐ ہمارے لئے اللہ کی نعمت ہے۔ مگر اس کا کفر کرتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۶) ۸۵ - وَيَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا ثُمَّ لَا يُؤْذَنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا وَلَا هُمْ يُسْتَعْتُبُونَ - ترجمہ۔ اور جس دن ہم کھڑا کریں گے ہر ایک امت میں ایک گواہ پھر اجازت نہ ملے گی کافروں کو اور نہ عتاب دور کرانے کی انہیں رخصت دی جائے گی نہ وہ در رحمت تک پھٹکنے پائیں گے۔ تفسیر امتحان کا دن ہر ایک شخص کو ہو شیار کرتا ہے۔ امتحان کا دن نزدیک آتا ہے تو امتحان والے چست ہو جاتے ہیں۔ بڑی فکر ہوتی ہے دعائیں کی جاتی ہیں۔ جو دعاؤں کے منکر ہیں ۔ وہ کوششیں کرتے ہیں فرمایا ۔ تمہارا ایک امتحان ہوگا ۔ اس امتحان میں سب اکٹھے ہوں گے۔ يسْتَعْتَبون - عتاب عتبہ سے نکلا ہے۔ عتبہ دروازہ کی چوکھٹ کو کہتے ہیں جس پر عتاب ہو وہ عتبہ کے پاس نہیں آ سکتا۔ اس واسطے فرمایا۔ ان کفار کو ہم اپنے حضور نہ پھٹکنے نے دے پھٹکنے دیں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۶)