حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 311 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 311

حقائق الفرقان ۳۱۱ سُورَة النَّحل لیتا ہے۔ اسی طرح وحی ربانی سے ہر قسم کی بدیوں اور نامناسب امور سے اپنے تئیں روکنے والا روک سکتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵) ۶۹ - وَ أوحى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِى مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَ مِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُونَ - ترجمہ۔ اور وحی بھیجی تیرے رب نے شہد کی مکھی کی طرف کہ پہاڑوں میں گھر بنائے اور درختوں میں چھتریوں میں ۔ تفسیر ۔ وَ أَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّخْلِ ۔ پانچ قسم کی وحی ہے۔ زمین کو بھی وحی ہوتی ہے۔ پان رَبَّكَ أولى لها الزلزال (۶) اس کے مقابل و أولى فِي كُلِّ سَمَاءِ أَمْرَهَا ( حم السجدة: ١٣) پھر مکھی کو بھی وحی ہوئی ۔ عورتوں کو بھی وحی ہوتی ہے۔ أَوْحَيْنَا إِلَى أَمْ مُوسَى (القصص:۸) پھر عام سعادت مندوں کو بھی ہوتی ہے ۔ اِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِينَ (المائدة: ۱۱۲) یہ پانچ وحیاں ادنی درجے کی ہیں جو غیر نبی کو بھی ہوتی ہیں۔ شہد کی مکھی کے متعلق عجیب عجیب معلومات ہیں جو آج تک دریافت ہوئی ہیں جب ادنی سے ادنی وحی کے متعلق ایسے ایسے عجیب عجیب کام ہیں تو پھر انبیاء کی وحی کے ماتحت کیا کیا کام ہو سکتے ہیں۔ وہ ان کے کارناموں سے ظاہر ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵) وَ أَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ ۔ جب ایک مکھی کی وحی سے شہد ایسی چیز شفاء للناس بنتی ہے تو محمد رسول اللہ کی وحی سے کیا کچھ نہ بنے گا۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۲) وحی کی بہت سی اقسام ہیں ۔ ا۔ زمین کو بھی وحی ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الزلزال میں فرمایا ہے بِأَنَّ رَبَّكَ أولى لها بہ سبب اس کے کہ تیرے پروردگار نے اُسے (زمین کو ) وحی کی ۔ ے اس لئے کہ تیرے رب سے اس کو وحی کی ہے اور بھیج دیا ہر ایک آسمان میں اُس کا حکم اور انتظام ۔ سے ہم نے وحی بھیجی موسیٰ کی ماں کی طرف ہے اور جب میں نے حواریوں کے طرف وحی کی ۔