حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 22 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 22

حقائق الفرقان ۲۲ سُورَةُ الْأَنْفَال تفسیر - يُرِيكَهُمُ اللهُ فِي مَنَامِكَ - امام حسن بصری نے منام کے معنے آنکھ کے کئے ہیں ۔ کیونکہ منام کے معنے نیند کی جگہ کے ہیں جو آنکھ ہے۔ یہی معنے دلچسپ ہیں ۔ ایک سوال کسی نے کیا تھا کہ بعض واقعات الہامات کے خلاف کیوں معلوم ہوتے ہیں۔ میں نے یہ آیت یاد دلائی فِي أَعْيُنِكُمْ قَلِيلًا - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۱۳) فِي مَنَامِكَ - تمہاری آنکھ میں تھوڑے دکھائے کیونکہ وہ کچھ ٹیلے پر آگئے ۔ کچھ ٹیلے کے نیچے تھے۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۶) ٢٦ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمُ رود تُفْلِحُونَ - ترجمہ ۔ اے ایماندارو! جب تم لڑو کسی فوج سے تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو بہت یاد کرو تا کہ تم نہال و با مراد ہو جاؤ۔ تفسیر تُفْلِحُونَ ۔ مظفر و منصور ہونے کا گر بتایا کہ ثابت قدم رہو اور اللہ کے حضور دعا بہت کرو ( یہ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا کے معنے ہیں ) ۔ ایک دفعہ مجھ سے بھیرہ میں اولیاء اللہ سے پکار کر دعائیں مانگنے کے عدم جواز میں مباحثہ ہوا مخالفین نے یہ بات مان لی کہ ہم زمانہ سلف کے کسی بزرگ کا قول مان لیں گے۔ شاہ عبدالعزیز کی تفسیر نے میں مجھے وَ تَبَثَّلُ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا (المزمل: ۹) کے نیچے بیل گیا کہ مسلمانوں میں جو اپنے پیروں کے حق میں علم غیب کا اعتقاد رکھتے ہیں وہ مشرک ہیں وہاں بڑے مکار مولوی جمع تھے۔ ایک نے میری پیٹھ پر ہاتھ پھیر نا شروع کیا کہ بچہ کیوں گھبراتے ہو ۔ ہم تمہارے دشمن نہیں ۔ گویا وہ یہ ظاہر کرنا چاہتا تھا کہ میں گھبراہٹ کی حالت میں سب کچھ کہہ رہا ہوں۔ دوسر کچھ کہہ رہا ہوں۔ دوسرے سے میں نے کہا ۔ تم ہی یہ عبارت پڑھ دو۔ وہ کھڑا ہو کر رونے لگا۔ اور کہا کہ تفسیروں میں بھی تحریف ہو گئی یہ لفظ بیراں ہے جس سے مراد ہے کہ ہنومان وغیرہ سے دعا نہ کریں ۔ گویا میری دلیل کو اپنے فریب سے مشتبہ کر دیا۔ اس وقت میں نے دعا کی اور ثابت قدم رہا۔ آخر میری فتح ہوئی ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر امورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۳ ) ے اور اسی کی طرف سب سے ہٹ کر جھک جا۔