حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 308 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 308

حقائق الفرقان ٣٠٨ سُورَة النَّحل تفسیر ۔ لَا جَرَمَ - لَا بُد - ضرور جرم کے معنے كَسَبَب کے بھی کئے ہیں۔ پس لا حرف تاکید ہوگا۔ مفْرَطُونَ ۔ ظاہر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ افراط سے ہے۔ عربی زبان میں فرط اسے کہتے ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے۔ انا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ۔ بچہ فوت ہوتا ہے اس کے لئے دعا ہوتی ہے۔ اللَّهُمَّ اجْعَلْ لَنَا فَرَطًا ۔ ایک فارط ہوتا ہے جو آپ جاتا ہے۔ اور جو آگے بھیجا ہوتا ہے اسے فرط کہتے ہیں۔ فارط اور فراط کے لئے ایک شعر یاد آ گیا۔ وَاسْتَعْجَلُونَا وَكَانُوا مِنْ صَحَابَتِنَا كَمَا تَعَجَّلَ مُفْرَطُونَ کے معنے ہوئے۔ آگے بھیجے گئے۔ اللہ نے انسان میں دونوں قسم کی طاقتیں دی ہوئی ہیں۔ اگر غضب ہے تو ساتھ رحم بھی ہے اگر عفت ہے تو شہوت بھی۔ انسان کو اللہ نے حکومت بخشی ہے کہ وہ غضب و رحم میں ، عفت و شہوت، حرص وقناعت میں عدل قائم رکھ سکے۔ ہر ایک کو اپنی حد سے نہ بڑھنے دے۔ لیکن کسی کی تحریک سے متاثر ہو کر وہ غلطی کر بیٹھتا ہے۔ جب جب ایسی باتیں اتیں کثرت سے بڑھ جاتی ہیں تو ان سے روکنے کے لئے اللہ تعالٰی اپنی جناب سے کسی شخص کو خلعت نبوت سے سرفراز فرماتا ہے۔ پھر اس کے بعد خلفاء ہوتے ہیں ۔ ان کے نواب ہوتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۴) ۶۴ - تَاللهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أَمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ - ترجمہ ۔ اللہ کی قسم ! بے شک ہم نے رسول بھیجے امتوں کی طرف تجھ سے پہلے پھر شیطان نے ان کے کرتوت اُن کو اچھے کر دکھائے تو شیطان ہی منکروں کا دلی دوست ہے آج اور ان کے لئے ٹیس دینے والا عذاب ہے۔ لے میں حوض پر تمہارا پیش رو ہوں گا ۔ ۲ اے اللہ ! (اسے) ہمارے لئے پیش رو بنا دے۔ مکمل شعر اس طرح ہے۔ وَاسْتَعْجَلُونَا وَكَانُوا مِنْ صَحَابَتِنَا كَمَا تَعَجَّلَ الْفُرَاطَ لِلْمُرَادِ (القطاني) وہ ہم سے پہلے چلے گئے (فوت ہو گئے ) حالانکہ وہ ہمارے ساتھیوں میں سے تھے۔ جیسے پانی لانے والوں سے پہلے پانی کی تیاری ( ڈول ، رسیاں وغیرہ کی تیاری ) کرنے والے جاتے ہیں۔ (ناشر)