حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 306 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 306

حقائق الفرقان how سُورَة النَّحل میں ایسی مدح کسی کی نہیں چاہتا جس کا بقاء تھوڑی مدت ہو اور جولعنت ۔ برائی ہے وہ ہمیشہ تک چلی جاوے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۴) ۵۴ - وَمَا بِكُمْ مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنَ اللهِ ثُمَّ إِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَإِلَيْهِ تَجْتَرُونَ - ترجمہ ۔ حالانکہ تمہارے پاس جو کچھ نعمت ہے وہ اللہ ہی کی طرف سے ہے پھر جب تم کو کوئی سختی چھو جائے تو تم اسی کی طرف بلبلاتے ہو۔ تفسیر - تَجْتَرُونَ ۔ فریاد کرتے ہو۔ آوازیں اٹھاتے ہو۔ گڑ گڑاتے ہو۔ زاری کا لفظ ہمارے ملک میں اس کے لئے رائج ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ رفروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۴) ۵۶ - لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَهُمْ فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ - ترجمہ۔ نتیجہ یہ کہ ناشکری اور کفر کریں اس چیز کا جو ہم نے دی ان کو ۔ تو خیر تھوڑی دیر نفع اٹھا لو پھر آگے چل کر تم کو معلوم ہوگا۔ تفسیر - لِيَكْفُرُوا ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے۔ کہ کفر نعمت کریں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه (۱۴۴) ٦١ - لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ وَ لِلَّهِ الْمَثَلُ الْأَعْلَى وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - ترجمہ ۔ ان کے لئے جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے بڑی مثال ہے اور اللہ کے لئے اعلیٰ درجہ کی مثال ہے اور وہی زبردست حکمت والا ہے۔ تفسير - المثل الأعلی مثل کے معنے صفت کے بھی ہیں ۔ - تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۲)