حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 305 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 305

حقائق الفرقان ۳۰۵ سُورَة النَّحل وَ لِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ (النحل : ۵۰) اللہ کی فرماں برداری کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہے۔ انَّ اللهَ يَسْجُدُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ (الحج: ١٩) اور اللہ کی فرماں برداری کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ تو کیا آسمان و آسمان کی چیزیں اور زمین کی زمین پر گرتی ہیں ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲۸ - ۱۲۹) ۵۲ - وَ قَالَ اللهُ لَا تَتَّخِذُوا الْهَيْنِ اثْنَيْنِ إِنَّمَا هُوَ إِلهُ وَاحِدٌ ۚ فَإِيَّايَ فَارْهَبُون - ترجمہ۔ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا دو بھی معبود مت ٹھہراؤ سچا معبود تو وہی ایک اکیلا ہے تو تم مجھ ہی سے ڈرو (یعنی اللہ سے ) ۔ تفسیر۔ وَقَالَ الله ۔ اور فرمادیا ہے اللہ نے۔ الهَيْنِ اثْنَيْنِ - دو معبود بھی نہ بناؤ چہ جائیکہ دو سے زیادہ۔ فَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ ۔ اس کے ترجمہ کی اردو زبان متحمل نہیں ہو سکتی ۔ ۔ ایا کی۔ ف تین چیزیں ہیں۔ اس لئے اس کا ترجمہ یوں ہو سکتا ہے۔ ڈرو مجھ سے! پھر کہتا ہوں مجھ سے ہی۔ پھر مجھ سے ہی ڈرو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۴) - - ۵۳ - وَلَهُ مَا فِي السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَ لَهُ الدِّينُ وَاصِبًا أَفَغَيْرَ اللهِ تَتَّقُونَ۔ ترجمہ۔ اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اسی کا دین سدار ہے گا تو کیا اللہ کے سواکسی اور کوسپر بناتے ہو دوسروں سے ڈرتے ہو۔ تفسیر الدین ۔ دین کے معنے ۔ مذہب و ملت ، فرماں برداری ، جزا و سزا۔ وَاصِبا - دائما ۔ ہمیشہ ۔ ایک شعر یاد آ گیا۔ بڑے آدمی کا جو زبان عربی کے اماموں میں سے ہے۔ لا ابْتَغِي الْحَمْدَ الْقَلِيلَ بَقَاتُهُ يَوْمٌ بِذَةِ الدَّهْرِ أَجْمَعُ وَاصِبًا ا میں کسی کی طرف سے ) ایسی تھوڑی سے تعریف جس کی بقاء ایک دن ( تھوڑی مدت ) ہو زمانہ بھر کی مستقل ( ہو مذمت کے بدلہ میں نہیں چاہتا ۔