حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 298 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 298

حقائق الفرقان ۲۹۸ سُورَة النَّحل نہیں بلکہ وہ خود مخلوق ہیں ۔ یہ تو خدا کی صفات کے بارے میں قول فیصل ہے کہ حقیقی خالق وہی ہے۔ ، اب لفظ خلق جو وسیع معنی رکھتا ہے۔ اگر مخلوق کا فعل اسے کہا جائے گا تو ضرور ہے کہ مخلوق ضعیف کی شان اور حیثیت کے لائق ہوگا ۔ اس سے سمجھ لو کہ ایک ناتواں انسان مسیح کی گھڑت اور خلق کیسی ہو گی وہ مٹی تھی اور مٹی ہی رہتی تھی۔ زندہ حیوان نہ تھی۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۳۱،۲۳۰) -۲۳ - الهُكُمُ الهُ وَاحِدٌ فَالَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ قُلُوبُهُمْ مُنْكِرَةٌ وَهُمْ مسْتَكْبِرُونَ ۔ ترجمہ۔ تمہارا معبود تو اکیلا ایک ہی معبود ہے جو لوگ مرکز آخرت میں زندہ ہونے کو نہیں مانتے ان کے دل منکر ہیں اور وہ مغرور بھی ہیں۔ تفسیر۔ جب انسان مطالعہ کرتا ہے نعمتیں دی ہوئی کس کی؟ اور کس کے ذریعے سے ہم متمتع ہو سکتے ہیں؟ اور ان نعمتوں کا پیدا کرنے والا کون ہے؟ اور ان نعمتوں کے کفران پر سزا دینے والا کون ہے؟ آئی اَمرُ اللهِ کہنے والا کون ہے؟ تو اللہ تعالیٰ کی ہستی پر ایمان بڑھتا ہے۔ اله واحد - اعلیٰ درجہ کی محبت، اعلیٰ درجہ کی اطاعت ، اعلیٰ درجہ کا تذلل ، ان باتوں کی مستحق ایک ہی ذات ہے۔ تعجب ہے کہ لوگوں نے انسانوں میں سے ہی معبود بنا لئے ۔ مگر ایسے تمام معبود بڑی بڑی سخت مصائب میں گرفتار ہوئے ۔ تاکہ ان کی بشریت واضح ہو جاوے۔ امام حسین رضی اللہ عنہ، مسیح بن مریم علیہ السلام ، رام چندر جی ، مگر سب پر سخت مصیبتیں پڑیں۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۳) ۲۷ - قَد مَكَرَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَأَتَى اللهُ بُنْيَانَهُم مِّنَ الْقَوَاعِدِ فَخَرَّ عَلَيْهِمُ السَّقْفُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَأَتْهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ - ترجمه تحقیق تدبیر کر چکے ہیں ان کے پہلے والے تو اللہ کا عذاب آ گیا ان کی عمارت پر نیچے کی طرف سے تو گر پڑی ان پر چھت ان کے اوپر سے اور عذاب آ گیا جدھر سے انہیں شعور بھی نہ تھا۔