حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 297 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 297

حقائق الفرقان ۲۹۷ سُورَة النَّحل بادلوں کی طرح چلے جاتے ہیں۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ پہاڑ زمین کے ساتھ حرکت کرتے ہیں اور یہ کیسا عجیب نکتہ ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۷۳ تا ۲۷۵) فرمایا۔ پہاڑوں ۔ زوں کے فائدے ہیں ۔ از آنجملہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ رماتا ہے ۔ اَنْ تَمِيدَ بِكُم جس کے چار معنے ہیں ۔ (۱) تاکہ تم ہلاک نہ ہو جاؤ۔ (۲) پہاڑ تمہارے ساتھ چکر کرتے ہیں۔ (۳) کھانا دیتے ہیں تمہیں۔ (۴) زمین ایک طرف جھک نہ جائے۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۷ جولائی ۱۹۱۱ ء صفحہ ۳) ۱۷ - وَعَلَمَت وَ بِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ - ترجمہ۔ اور بہت سی نشانیاں بنائیں اور وہ راہنما تارے سے ہی ہدایت پاتے ہیں۔ تفسير وَ بِالنَّجْمِ - قطب ۔ اسی طرح اللہ کے بندے روحانی منازل کے طے کرنے میں قطب کا کام دیتے ہیں۔ لتي اور انجم سے وہ راہ پاتے ہیں۔ - تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۲) ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶۵) ۲۱، ۲۲ ۔ وَ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ - أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاءِ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ۔ ترجمہ ۔ اور جن کو وہ پکارتے ہیں اللہ کے سوا وہ تو کچھ بھی نہیں پیدا کر سکتے ہاں وہ خود پیدا کئے جاتے ہیں ۔ مردے ہیں نہ زندہ اور ان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کو دوبارہ کب اٹھایا جائے گا۔ تفسیر وَالَّذِينَ يَدْعُونَ ۔ یہ آیت حضرت مسیح کے خالق ہونے کے اعتقاد کورڈ کرتی ہے۔ (اور اسی سے ان کی وفات بھی ثابت ہوتی ہے ) ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه (۱۴۳) قرآن نے قاعدہ بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ کے سوا اور کوئی خالق نہیں چنانچہ فرمایا ہے۔ وَ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ - اَمْوَاتُ غَيْرُ أَحْيَاءِ (النحل : ۲۲ ، ۲۱) اللہ کے سوا جولوگ معبود بنائے گئے ہیں۔ ان کے معبود نہ ہو سکنے کا نشان یہ ہے کہ وہ کسی شئے کے خالق