حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 293
حقائق الفرقان ۲۹۳ سُورَة النَّحل ا - هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً لَكُمْ مِنْهُ شَرَابٌ وَ مِنْهُ شَجَرٌ فِيهِ تَسِيمُونَ - ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے برسایا بادل سے پانی جس میں سے کچھ تو تمہارے پینے کے کام آتا ہے اور کچھ جھاڑ جھڑولوں کے لئے جس میں تم مویشی چراتے ہو۔ تفسير - هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ - جس طرح ظاہری بارشیں ہوتی ہیں ۔ اسی طرح روحانی بارشیں ہوتی ہیں۔ چنانچہ ایسی بارش میں ایک اعلیٰ درجہ کا وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا تھا جس کے ساتھ ہر قسم کے درخت نکلے ۔ کچھ مثل ابو بکر و عمر و عثمان و علی ۔۔۔۔ علی درجے کے۔ کچھ ان سے کم درجہ کے۔ کچھ مخالف قسم کے درخت بھی پھوٹ نکلے جیسے ابو جہل ، عتبہ، شیبہ و ربیعہ ۔ آسمان سے جب پانی برستا ہے تو قسم قسم کے درختوں کو پہنچتا ہے اور انہی کی قسم کے موافق ان کی نشو و نما ہوتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۳) ۱۴ - وَمَا ذَرَا لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُهُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ گهدر الدون - ترجمہ ۔ اور تمہارے لئے جو کچھ پیدا کیا زمین میں جن کے مختلف رنگ ہیں اس میں البتہ بڑی بڑی نشانیاں ہیں یا درکھنے اور سوچنے والے لوگوں کے لئے ۔ تفسير وَمَا ذَرَا لَكُمْ فِي الْأَرْضِ - کبھی ایسا ہوتا ہے کہ خراب قسم کا بیج کسی اچھے سے پیوند کرتے ہیں ۔ اسی طرح تعلیمات الہی سے لوگوں کے حالات بدل جاتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۳) ۱۵ - وَهُوَ الَّذِي سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَأْكُلُوا مِنْهُ لَحْمًا طَرِيَّا وَ تَسْتَخْرِجُوا مِنْهُ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَ تَرَى الْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِيْهِ وَ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ - ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے تابع کر دیا دریا کو تا کہ تم اس میں سے تازہ گوشت کھاؤ اور نکالو اس