حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 20
حقائق الفرقان ۲۰ سُورَةُ الْأَنْفَال ۴۲۔ وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُم مِّنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَ لِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُربى وَالْيَثْنى وَ الْمَسْكِينِ وَ ابْنِ السَّبِيلِ إِنْ كُنْتُمْ آمَنْتُمْ بِاللَّهِ وَمَا انْزَلْنَا عَلَى عَبْدِنَا يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَنِ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - ترجمہ۔ اور جان رکھو کہ ہر ایک قسم کا جو کچھ تم مالِ غنیمت لاؤ تو اس میں اللہ کا پانچواں حصہ ہے اور رسول کا اور قرابت داروں کا اور یتیموں کا اور بے سامانوں کا اور مسافروں کا جب تم اللہ کو مانتے ہو اور اس کلام کو جو ہم نے اپنے بندے پر اتارا (دشمن کی کمر توڑ دینے یا شناخت و فیصلہ کے دن جس دن دو جماعتوں نے باہم جنگ کیا۔ اور اللہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔ تفسیر - انَّمَا غَنِمْتُم - جو مال تم جنگ میں حاصل کرو۔ شرعی جائز طور پر ۔ يَوْمَ الْفُرْقَانِ ۔ پہلے فرمایا تھا اِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلُ لَكُمْ فُرْقَانًا (الانفال: ۳۰) اب یہاں اس کا حصول یاد کرایا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۱۳) فَانَّ لِلهِ ۔ خدا کی بڑائی کی اشاعت ۔ کلام اللہ کی اشاعت ۔ لِلرَّسُولِ ۔ اس کے سوانح واحادیث کی اشاعت اعتراضوں کا جواب۔ وَلِذِی القربی ۔ امام کے ذی القربی بیت المال میں حق رکھتے ہیں۔ تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۶) ۴۳ - إِذْ أَنْتُمْ بِالْعُدُوَةِ الدُّنْيَا وَهُمْ بِالْعُدُوَةِ الْقُصُوى وَالرَّكْبُ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَ لَوْ تَوَاعَدُتُّمْ لَاخْتَلَفْتُمْ فِي الْمِيعْدِ وَلَكِنْ لِيَقْضِيَ اللَّهُ أَمْرًا كَانَ مَفْعُولًا لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ يَحْيَى مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ إِنَّ اللَّهَ لَسَمِيعٌ عَلِيمٌ - ترجمہ ۔ جب تم ادھر ورلے سرے پر تھے اور تمہارے دشمن ادھر پر لے سرے پر تھے ( یعنی نالے کے ) اور قافلہ اور سوار تم سے نیچے کی طرف تھے اور اگر تم آپس میں ( وعدۂ جنگ مقرر کرتے یا جگہ ٹھہراتے تو بھی ضرور اختلاف کرتے تم وعدہ میں ( یعنی میدانِ جنگ کے تقرر میں ) لیکن اللہ