حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 288
حقائق الفرقان تو انہیں آگے معلوم ہو جائے گا۔ ۲۸۸ سُورَة الْحِجْر تفسیر۔ سو کھول کر سنا دے جو تجھ کو حکم ہوا۔ اور دھیان نہ کر شریک والوں کا ۔ ہم ؟ کا ۔ ہم بس ہیں تیری طرف سے ٹھٹھے کرنے والوں کو ۔ جو ٹھہراتے ہیں اللہ کے ساتھ اور کسی کی بندگی ۔ سو آ گے معلوم ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۹) کریں گے۔ ۹۹- فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُنْ مِنَ السُّجِدِينَ - ترجمہ ۔ تو تو اپنے رب کی تعریف بیان کر اور سجدہ کرنے والوں میں ہو جا ( یعنی فرمانبرداروں میں ہو ) ۔ تفسیر - سَبِّحُ بِحَمْدِ رَبِّكَ ۔ دشمن سے بچنے کا طریق بتایا۔ تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۲) فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ ۔ بعض لوگوں نے سجدوں میں عجیب عجیب طرح کی دعائیں قرآن شریف کی مختلف آیات سے لے کر پڑھنی شروع کر دی ہیں ۔ حالانکہ سجدوں میں قرآنی دعاؤں کے پڑھنے کی ممانعت ہے ۔ وہ دیکھیں کہ یہاں جو صاف حکم ہے اس کی تعمیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس طرح فرمائی۔ رکوع و سجود میں پڑھا جاتا ہے سُبْحَانَكَ اللهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي حضرت مجدد الف ثانی نے اس کے متعلق کہ رات کو سُبْحَانَ اللهِ الْحَمْدُ لِلَّهِ اللهُ أَكْبَرُ پڑھ کر سوئے ۔ ایک نکتہ لکھا ہے۔ وہ یہ کہ جیسا کسی کو تحفہ و ہدیہ دیں ویسا ہی انعام ملتا ہے۔ جناب النبی میں جو تسبیح وتحمید کا ہدیہ پیش کرے گا۔ خدا تعالیٰ اس کے بدلے میں اس شخص کو جس نے ہدیہ پیش کیا گنا ہوں سے پاک کر دے گا اور پسندیدہ خصائل سے محمود بنائے گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۲) ١٠٠ وَاعْبُدُ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ ۔ ۹ ترجمہ۔ اور اپنے رب کی عبادت کئے جا جب تک تجھے موت آ جائے۔ لے پاک ہے تو اے اللہ جو ہمارا رب ہے اور تیری تعریف ہے ۔ اے اللہ ! تو میری مغفرت فرمادے۔