حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 287
حقائق الفرقان ۲۸۷ سُورَة الْحِجْر حضرت صالح کو مار ڈالیں گے۔ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں نو آدمیوں نے یہی مشورہ کیا۔ ۳۔ تَقَاسَمُوا عَلَى سُبُلِ مَكَّةَ کفار نے اسلام کے خلاف ابھارنے کے لئے مختلف شاہراہوں پر آدمی مقرر کر رکھے تھے۔ اس کا نمونہ میں نے دیکھا ہے کہ لوگوں کے بہکانے کے لئے رستوں میں اپنے ایجنٹ چھوڑ دیتے ہیں۔ ۴۔ عجیب عجیب معنے کر کے کئی فرقے بنا دیئے ۔ چھ کے نام مجھے یاد آ گئے۔ ۱۔ اسود بن زرارہ ۲۔ اسود بن زہرہ ۳۔ ولید مخزومی ۴۔ عاص سہمی محصول ۵- اسود بن مطلب ۶ ۔ حارث خزاعی ۔ یہ سب کے سب مختلف عبرت ناک و دہشت ناک امراض سے ہلاک ہوئے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۲) الْمُقْتَسِینَ ۔ قرآن کے بعض حکم پر عمل ، بعض سے عملی انکار جیسے لڑکیوں کو وراثت ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۲) كَمَا اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِينَ (الحجر : 91) میں مُقْتَسِمین کے کئی معنے ہیں ۔ (1) بعض مسلمان ایسے ہیں کہ بعض حصہ قرآن پر ایمان لاتے ہیں بعض سے انکار ۔ مثلاً نماز پڑھیں گے مگر عورتوں کو حصہ دینے کے متعلق اگر کہا جائے تو کہتے ہیں ہمار ا رواج نہیں ۔ ایسا ہی بعض کفار ہیں وہ بھی قرآن کا کچھ حصہ مانتے ہیں۔ مثلاً سچ بولنا، جھوٹ کو برا جاننا، چوری نہ کرنا ، زنانہ کرنا۔ (۲) وہ لوگ جنہوں نے قتل النبی کی قسمیں کھائیں ۔ (۳) جنہوں نے رستے بانٹ رکھے ہیں کہ آنے جانے والے کو جناب نبوی سے منع کریں گے۔ (۴) وہ لوگ جو سیدھی سادی بات میں چھیڑ کی راہ نکال لیتے ہیں تا کہ قوم کے دو فریق ہو جائیں۔ ایسے لوگ بہت فتنہ انگیز ہوتے ہیں۔ (البدر کلام امیر ۔ جلد ۱۰ نمبر ۳۸،۳۷ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۱۱ء صفحہ (۳) ۹۵ تا ۹۷ - فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ إِنَّا كَفَيْنَكَ الْمُسْتَهْزِعِينَ الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللَّهِ الهَا آخَرَ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ پس تو ان کو خوب ٹھوک ٹھوک کر سمجھا دے جو تجھ کو حکم ہو چکا ہے اور منہ پھیر لے مشرکوں سے۔ ہم کافی ہیں تیرے طرف سے ہنسی میں اڑانے والوں کے لئے ۔ جو اللہ کے برابر اور معبود ٹھہراتے ہیں