حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 286
حقائق الفرقان ۲۸۶ سُورَة الْحِجْر ۸۸ - وَ لَقَدْ آتَيْنَكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ - ترجمہ۔ اور بے شک ہم نے تجھ کو دیں سات آیتیں مکرر پڑھی جانے والی اور بڑا قرآن دیا۔ تفسیر - سبعا ۔ اس کے معنے سات آیتیں ۔ یعنی الحمد شریف ۔ یہ ان آیتوں میں سے ہیں جو کئی بار نمازوں میں پڑھی جاتی ہیں ۔ چنانچہ دن رات میں بالعموم چالیس رکعتوں میں یہ سورۃ دہرائی جاتی ہے۔ کئی تابعین نے کہا ہے کہ بقرہ، آل عمران، نساء، مائدہ، انعام، اعراف، توبہ ۔ ان سات سورتوں کا نام سبع مثانی ہے۔ بعض نے توبہ کی بجائے یونس کو رکھا ہے ۔ کیونکہ ان کا بیان آپس میں ملتا جلتا اور دُہرا دہرا ہے۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۲) ۸۹ - لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَلَا تَحْزَنُ عَلَيْهِمْ وَاخْفِضُ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ۔ ترجمہ ۔ اور تیری آنکھیں نہ دوڑا ان چیزوں پر جو ہم نے چند روز کے لئے دی ہیں کئی قسم کے کافروں کو اور نہ غم کھا اُن پر اور نیچا رکھ تیرا باز و ایمانداروں کے لئے ۔ تفسیر - لا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ - قرآن شریف جیسی نعمت کے مقابلہ میں اس فانی دولت کی کچھ پرواہ نہ کر اور آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھ۔ ازْوَاجًا - رنگ برنگ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۲) ۹۱ - كَمَا اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِينَ - ترجمہ۔ جس طرح ہم نے اتارا تھا عذاب بانٹنے والوں پر ۔ تفسیر - الْمُقْتَسِيْنَ - مُقْتَسِم کے کئی معنے کئے گئے ہیں۔ ایک یہ کہ يُؤْمِنُونَ بِبَعْضٍ وَ يَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ دوم یہ تَقَا سَمُوا بِاللهِ (النمل: ۵۰) جیسے حضرت مود کی قوم نے قسم کھائی تھی کہ رات لے آپس میں قسمیں کھاؤ اللہ کی ۔