حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 282
حقائق الفرقان ۲۸۲ سُورَة الْحِجْر - ٦٧ - وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَلِكَ الْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَؤُلَاءِ مَقْطُوعُ مُصْبِحِيْنَ ترجمہ ۔ اور ہم نے لوط کی طرف قطعی وحی بھیج دی اس امر کی کہ ان لوگوں کی جڑ بنیاد کاٹ دی جائے گی صبح ہوتے ہوتے۔ کی تفسیر - دابر - ا۔ اول ۲۔ آخر ۳۔ جو بہشتم و مدبر ہوں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱) ۶۸ ۶۹ - وَ جَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ - قَالَ إِنَّ هَؤُلَاءِ ضَيْفِي فَلَا تَفْضَحُون - ترجمہ اور شہر والے آئے بشارت دیتے ہوئے ۔ لوط نے کہا یہ لوگ تو میرے مہمان ہیں تو تم مجھ کو رسوا نہ کرو۔ تفسیر - يَسْتَبْشِرُونَ - کیونکہ وہ لوگ حضرت لوط پر کسی قسم کا الزام آنے کے منتظر تھے۔ - فَلَا تَفْضَحُونِ ۔ مہمانوں کی بے عزتی کر کے مجھے ذلیل مت کرو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱) اے ، ۷۲ ۔ قَالُوا أَوَ لَمْ تَنْهَكَ عَنِ الْعَلَمِينَ - قَالَ هَؤُلَاءِ بَنْتِي إِنْ كُنْتُمُ فَعِلِينَ - ترجمہ ۔ وہ بولے کیا ہم نے تجھ کو منع نہیں کیا تھا دنیا اور جہان سے ۔ لوط نے کہا یہ میری بیٹیمیں ( ضمانت میں ) حاضر ہیں اگر تم کو تحقیقات کرنا ہے۔ تفسير عن العلمين ۔ اجنبی لوگوں کی آمدورفت سے منع نہیں کیا ؟ رکھ لو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱) عَنِ الْعَلَمِينَ ۔ اجنبی آدمیوں سے نہیں روکا ۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ءصفحہ ۴۶۲) إِن كُنتُمْ فَعِلِينَ ۔ اگر تم اس مقدمہ کی تحقیق کرنا چاہتے ہو تو میری بیٹیوں کو بطور ضمانت ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱) نمبر ۱۵ إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ ۔ اس قسم کی بات ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۶۲)