حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 278
حقائق الفرقان ۲۷۸ سُورَة الْحِجْر بڑے بڑے ڈاکوؤں سے پوچھا ہے اور انہوں نے مانا ہے کہ کوئی ہمیں جبرا نہیں لے جاتا۔ بلکہ خود ہی جاتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ رفروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۱) ہرگز ہرگز شیطان کا تسلط کسی نبی پر نہیں ۔ نبی تو عظیم الشان لوگ ہیں ۔ کسی پر بھی شیطان کا تسلط نہیں۔ اِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ (الحجر : ۴۳) کا طلب بہت صاف ہے۔ دیکھو دیکھو اس کا ترجمہ ہم لکھتے ہیں اور نہیں بھیجا تجھ سے پہلے کوئی رسول اور نبی مگر جب وہ خواہش کرتا ہے تو ہلاک ہونے والا خدا سے دور ( شیطان ) اس کی خواہش میں روک ڈالتا ہے۔ اللہ تعالیٰ شیطان کی روک کو دور کر دیتا ہے اور اپنے آیتوں کو مستحکم کر دیتا ہے دیکھ لو موسیٰ کو جب اس نے خواہش کی کہ بنی اسرائیل کو مصر سے چھوڑا کر کنعان لاوے تو فرعون شیطان نے روک ڈال دی مگر آخر وہ غرق ہوا اور خدا کی بات پوری ہوئی۔ مسیح کی خواہش میں یا فہ کا ہن اور یہودی شیاطین نے روک ڈالی تو آخر اللہ تعالیٰ نے مسیح کو کامیاب کر ہی دیا اور یہود ذلیل ہو گئے ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش میں ابو جہل ابولہب جیسے شیاطین روکیں ڈالتے رہے۔ آخر خدا کی باتیں پوری ہوئیں۔ الحکم جلد ۲ نمبر ۱۶ و ۷ ۱ مورخہ ۲۷،۲۰ جون ۱۸۹۸ء صفحہ ۴) ۴۵ - لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابِ لِكُلِّ بَابٍ مِنْهُمْ جُزْءٌ مَقْسُومٌ - ترجمہ۔ اس کے سات دروازے ہیں ہر دروزے کے لئے کافروں میں سے ایک حصہ بٹ چکا ہے۔ تفسیر سَبْعَةُ ابواب دوزخ کے متعلق تو ہے بہشت کے متعلق کو کے متعلق کوئی آیت نہیں ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۲) ا سات دروازے۔ مرتب