حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 272
حقائق الفرقان ۲۷۲ سُورَة الْحِجْر ہمارا دشمن نار السموم سے بنا۔ وہ تو پہلے ہی سموم نار سے بنا تھا۔ اور یہی سچی فلسفی ہے جس کے خلاف ہر کسی کے پاس کوئی دلیل نہیں۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۷۱) السموم - تیز بو کو سموم کہتے ہیں اس کے اندر جو صفت ہے وہ ناری ہے۔ الجان - میں شامل ہیں وہ تمام جاندار جن میں ناری مادہ ہو۔ بار یک سانپ کو بھی جان کہتے ہیں ۔ طاعون کے کیڑے کو بھی دخن الحن فرمایا ہے۔ مرگی کے کیڑے کو بھی جن فرمایا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غضب کو بھی آگ فرمایا ہے۔ اسی واسطے اس کے اطفاء کے لئے کھڑے کو بیٹھنے پھر لیٹنے اور پانی پینے اور تعوذ کا حکم ہے۔ سیاہ کتے میں شدید زہر ہوتا ہے اسے ایک جگہ شیطان فرما یا اسی طرح جن لوگوں کو شیطان سے تعلق ہوتا ہے ان میں بھی خاص تیز یاں ہوتی ہیں۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۰) ٣٠ - فَإِذَا سَوَيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ - ترجمہ۔ پھر جب اسے ٹھیک ٹھاک بنا چکوں اور اس کے پاس میرا کلام پہنچ جائے تو تم اس کے سبب سے سجدات شکر بجالا نا اس کے فرمانبردار ہو جانا۔ تفسير - من روحی - اپنا کلام ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ رجنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۰) ۳۱، ۳۲- فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَى أَنْ يَكُونَ مَعَ السجدِينَ - ترجمہ ۔ تو سب ہی فرشتوں نے فرمانبرداری کی ۔ مگر ابلیس نے انکار کیا اس سے کہ وہ فرمانبرداروں کے ساتھ ہو۔ تفسیر - فَسَجَدَ الْمَليكة - ملائکہ مامور من اللہ کے کاموں میں لگ جاتے ہیں ۔ سعید الفطرتوں کے قلب پر وہی ایمان لانے کی تحریک کرتے ہیں ۔ مَعَ السَّجِدِينَ - فرماں برداروں کے ساتھ شامل نہ ہوا ۔ ہر آدمی کو میں دیکھتا ہوں کوئی نہ کوئی اس کا نافرمان ہوتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ رجنوری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۴۰)