حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 271 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 271

حقائق الفرقان ۲۷۱ سُورَةُ الْحِجْرِ - ۲۷ - وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ - ترجمہ ۔ بے شک ہم نے آدمی کو بنا یا کھنکھناتی ہوئی مٹی سے جس پر کئی برس گزرے ہوں سیاہ کیچڑ بُودار سے۔ تفسیر ۔ صَلْصَالِ ۔ خلاصہ درخلاصہ جو چیز ہوتی ہے اس کو صلصال کہتے ہیں صل سے نکلا ہیں۔ حيا - ا - جو مٹی متغیر ہو جاوے ۲۔ جس کی پوری صورت بن جاوے ۳۔ جو کہیں ڈالی جاوے ۴۔ جس میں سے بو آوے۔ مسنون ۔ کسی چیز کوکسی کے مناسب بنانا۔ سنةُ الماء على الوجه ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۰) ۲۸ - وَالْجَانَّ خَلَقْتُهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُومِ - ترجمہ۔ اور جن کو انسان سے پہلے ہم نے پیدا کیا ٹو کی آگ سے۔ تفسیر ۔ ہم نے جان کولوؤں کی آگ سے بنایا۔ ۲ یہ سچی فلسفی البی کلام ہے ۔ تمام وہ لوگ جن کے اچھے اعمال نہیں یا ان کے اچھے اعمال کم ہیں وہ دوزخ میں جائیں گے ۔ دوزخ کی گود میں رہیں گے ۔ وہی ان ۔ کی ماں ہے۔ دیکھو قرآن وَ أَمَّا مَنْ خَفَتْ مَوَازِينُهُ - فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ وَ مَا أَدْرَكَ مَا هِيَهُ - نَارُ حَامِيَة القارعة: ۹ تا ۱۲) بھلا جن کی ماں دوزخ کی گرم آگ ہوئی وہ لوؤں کی آگ سے نہ بنے ہوں تو پھر کس سے بنیں۔ سُنو ! سارے شریر شیطان یا شیطان کے فرزند ہیں ۔ یوحنا ۸ باب ۴۴۔ متی ۱۳ باب ۳۹ متی ۱۶ باب ۲۳ جس طرح شریر شیطان کا فرزند ہے۔ اور عیسائی مسیح کے فرزند ۔ اسی طرح دوزخ کی آگ شریر کی ماں ہے اور وہ لوؤں کی آگ سے بنا ہے۔ بھلا صاحب جب عام شریروں کی ماں ہاویہ دوزخ ٹھہری تو ان اشرار کا شرارتی باپ شیطان دشمن آدم لوؤں سے کیونکر نہ بنا ہوگا۔ ضرور وہ لے چہرے پر پانی بہانا ( چہرے کو دھو کر صاف کرنا ) ۔ ۲۔ اور جس کی تول ہلکی ہوئی تو اس کا ٹھکانہ گڑھا اور تجھ کو نہ معلوم ہوا کہ وہ کیا ہے۔ آگ ہے دہکتی ہوئی ۔ ( ترجمہ از فصل الخطاب )