حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 18 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 18

حقائق الفرقان ۱۸ سُورَةُ الْأَنْفَال وہ اس کے مستحق نہیں۔ اس کے ولی اور مستحق تو متقی ہی ہیں لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے۔ تفسیر ۔ اِن أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ ۔ یہ پیشگوئی تھی جو پوری ہوگئی ۔ خانہ کعبہ کے متولی نبی کریم اور ان کی جماعت ہوئی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۱۲) ٣٧ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ لِيَصُدُّ وَا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ فَسَيُنْفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ وَالَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى جَهَنَّمَ يُحْشَرُونَ ۔ ترجمہ ۔ بے شک جو کافر ہیں یہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال تا کہ روکیں اللہ کی راہ سے پھر وہ قریب ہی خرچ کرتے رہیں گے اور وہ ہوگا ان پر حسرت اور افسوس پھر وہ مغلوب ہی ہوں گے (آخر کار ) اور جو کا فر ہیں وہ جہنم کی طرف اکٹھے کئے جائیں گے۔ تفسير فَسَيُنْفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ ۔ تیرے مخالف مال و دولت خرچ کریں گے۔ پھر ان پر افسوس ہو گا اور مغلوب ہوں گے ۔ ( اب ہمارے مخالف بھی اموال خرچ کرتے ہیں۔ دیکھیں کہ کس قدر وہ خرچ مفید ہوتا ہے؟) ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۲۳) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملہ میں بھی ناعاقبت اندیش تعلّی کرنے والے متکبروں نے چندہ جمع کیا اور منصوبہ کیا کہ ہم اس کو نیست و نابود کریں گے اور خاک میں ملا دیں گے ۔ اس ناتوانی کی حالت میں نبی کریم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ صدا پہنچی ۔ فَسَيُنفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ تیرے مقابلہ میں یہ صنادید مکہ بڑے بڑے مدبر اور منصوبہ باز مال خرچ کریں گے ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ۔ پھر یہ سارا مال ان کے لئے حسرت وافسوس کا موجب ہوگا۔ افسوس تو اس لئے ہوگا کہ مال بھی خرچ کیا اور ناکامی کا داغ بھی لگا۔ مگر یہاں تک ہی انتہا نہیں ۔ ابھی ایک اور ذلت ان کے لئے باقی ہے ۔ ثُمَّ يُغْلَبُونَ پھر مغلوب ہو کر ذلت کی موت مریں گے اب دیکھو ! حالت تو یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہر میں پوری آزادی کے ساتھ کھل کر نکل نہیں سکتے اور نکلتے ہیں تو شہر سے باہر ایک ایسی غار میں جو خطرناک جگہ ہے چھپے ہیں ۔ اس پر یہ دعوی ہے ثُمَّ يُغْلَبُونَ