حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 267 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 267

حقائق الفرقان ۲۶۷ سُورَة الْحِجْر لئے مخلوق نے عجیب عجیب تجویزیں کی ہیں۔ میں نے ایک شانہ بینی کی کتاب دیکھی۔ ایک دنبہ کو خاص خیال پر ذبح کرتے ہیں ۔ اس کے شانہ کو پانی میں اُبال دیتے ہیں۔ اس پر چند نقطے نظر آتے ہیں جن پر احکام مرتب کرتے ہیں ۔ دوم - خط تقدیر اس کے لئے چار مقامات ہیں۔ا۔ بعض نے ہاتھ کی شکنوں پر کتابیں لکھی ہیں۔ بعض نے چین جبین پر بعض نے انسانی بدن کی دوسری لکیروں پر ۔ بعض نے خانوں پر ۔ ۲۔ ایک اور علم ہے جو کھوپڑی کے متعلق ہے۔ اس علم کی بھی یہی غرض ہے۔ رمل بھی اسی لئے سیکھی جاتی ہی تکان نبی خط کی حدیث سے استدلال کرتے ہیں۔ حالانکہ خط کے یہ معنے نہیں کہ نقطے ڈال کر شکلیں بنائی جاویں۔ اور پھر ان پر احکام مرتب کریں۔ پانسے جو ہیں ۔ وہ بھی اسی غرض کے لئے ہیں۔ پھر پرندوں کے بائیں یا دائیں نکلنے پر بحث کرتے ہیں۔ پھر ایک علم ہے۔ سرودہ ۔ جسے عربی میں علم النفس کہتے ہیں۔ یہ ناک کے سانسوں پر احکام مرتب کئے جاتے ہیں۔ اختلاج الاعضاء اور سیاہ خال سے بھی غیب دانی کرتے ہیں۔ یہ ادنی طبقے کے لوگ ہیں ۔ ان سے اعلیٰ نجوم کا علم ہے جس کے دو حصے ہیں۔ ایک سورج گرہن ۔ چاند گرہن اور تاریخ ۔ پھر ان پر احکام لگاتے ہیں۔ ایک جفر کا علم ہے۔ اس سے بڑے بڑے احکام نکالنے کے دعوے کرتے ہیں۔ ایک قوم ان سے بھی آگے ہے۔ جنہیں کا ہن کہتے ہیں۔ ان کا چھوٹا سا شعبہ یوروپ ، امریکہ میں آج کل پایا جاتا ہے۔ اس کو سپر بچولزم کہتے ہیں۔ انسان کی روحوں وغیرہ سے اس کے ذریعہ مکالمہ کیا جاتا ہے۔ ایک ان سے کسی قدر آگے ہیں۔ وہ ہمارے ملک میں حاضرات والے کہلاتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے بچوں کو معمول بنا کر ان سے کام لیتے ہیں ۔ عرب میں جو لوگ کا ہن کہلاتے ہیں۔ وہ کم کھاتے کم سوتے ، کم اختلاط کرتے اور ایک خاص بات کی دھت رکھتے ۔ ہمزاد والے بھی انہی میں سے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے تئیں بہت نجس رکھتے ہیں۔ جنابت میں نہیں نہاتے۔ محرمات ابدی سے جماع کر لیتے ہیں۔ انسان کی کھوپڑی میں کھانا کھاتے ہیں آدمی کے دانت کی تسبیح رکھتے ہیں ۔ لوگوں سے چھپانے کے لئے چاندی کا خول چڑھا لیتے ہیں۔ اور عبادت کے وقت انسان کے چمڑے پر بیٹھتے ہیں۔ بلکہ کھانا بھی وہاں پکاتے ہیں جہاں کوئی مردہ جلایا گیا ہو ایسے تمام لوگ میں نے دیکھے لے ایک نبی خط کھینچا کرتے تھے۔