حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 258
حقائق الفرقان ۲۵۸ سُورَة إِبْرَاهِيم ۴۵- وَ انْذِرِ النَّاسَ يَوْمَ يَأْتِيهِمُ الْعَذَابُ فَيَقُولُ الَّذِينَ ظَلَمُوا رَبَّنَا آخرُنَا إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ تُجِبُ دَعْوَتَكَ وَ نَتَّبِعِ الرُّسُلَ أَوَ لَمْ تَكُونُوا أَقْسَمْتُمْ مِّنْ قَبْلُ مَا لَكُمْ مِنْ زَوَالٍ - ترجمہ ۔ اور لوگوں کو اس دن سے ڈرا دے کہ آ پڑے گا ان پر عذاب تو ظالم کہیں گے اے ہمارے رب ہمیں ذرا مہلت دے کہ ہم مان لیں تیری پکار اور تیرے رسول کی چال چلیں کیا تم وہ لوگ نہیں ہو جو قسمیں کھایا کرتے تھے اس سے پہلے کہ تمہیں زوال آئے گا ہی نہیں ۔ تفسیر - يَوْمَ يَأْتِيهِمُ الْعَذَابُ ۔ جب ایک بچے کے سامنے بھی شرمندگی دلانے والا کوئی کام کرنے کی جرات نہیں ہو سکتی۔ تو جہاں اولین و آخرین جمع ہوں گے۔ وہاں کیسی مذامت ہوگی ۔ اس سے بچنے کا سامان کرو۔ من زوال - زوال نہیں ہو گا۔ یا تمہیں انتقال نہ ہوگا۔ اس دنیا سے دار آخرت میں نہ جاویں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۷ ) ۴۶۔ وَسَكَنْتُمْ فِي مَسْكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ وَ تَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَضَرَبْنَا لَكُمُ الْأَمْثَالَ - ترجمہ ۔۔ اور تم رہتے تھے انہیں کے مکانوں میں جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا اور تم کو خوب معلوم ہو چکا تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیسا معاملہ کیا تھا اور ہم نے تمہارے لئے مثالیں بیان کر دیں تھیں ۔ تفسیر - كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ ۔ فارسی میں ایک شعر ہے مجلسی وعظ رفتنت ہوس است مرگ ہمسایہ واعظے تو بس است ! ہر ایک شہر میں جہاں کوئی آسودہ گھر ہوتا ہے۔ اس کے پڑوس میں یا اس کے اوپر چڑھ کر دیکھنے سے کوئی نہ کوئی ویران شده مکان یا گھر یا نظارہ ضرور عبرت و نصیحت کے لئے نظر آتا ہے۔ یہ نکتہ مجھے میرے ایک استاد نے بتایا تھا جسے میں نے اکثر مقام پر صحیح دیکھا۔ جسے میں نے اکثر مقام صحیح دیکھا۔ لے تیرا وعظ کی مجلس میں جانا صرف ایک ہوس ہے ورنہ تیرا ہمسایہ کی کی مرگ تیرے لئے کافی ہے۔