حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 251
حقائق الفرقان البوار - ہلاکت ۔ ۲۵۱ سُورَةِ إِبْرَاهِيم ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶ ) ٣٠ جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا وَبِئْسَ الْقَرَارُ - ترجمہ۔ یعنی جہنم ، وہ اس میں داخل ہوں گے اور وہ برا ٹھکانا ہے۔ تفسیر - يَصْلَوْنَهَا ۔ یہ اَحَلُّوا پر اطناب ہے ۔ تا مضمون ذہن نشین ہو۔ داخل ہوں گے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۶) ۳۱۔ وَ جَعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا لِيُضِلُّوا عَنْ سَبِيلِهِ قُلْ تَمَتَّعُوا فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ إلى النار - ترجمہ۔ اور اللہ کے مقابل والے ٹھہرا لئے تاکہ لوگوں کو بھٹکا دیں اللہ کی راہ سے۔ کہہ دو تھوڑے دن رہ لو پھر تو تمہارا چلنا آگ ہی کی طرف ہے۔ تفسیر۔ وَجَعَلُوا ۔ یہ کفر کی تفصیل ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶) ۳۳، ۳۴ - اللهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَ انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَكُمْ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِيَ فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ ۚ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْأَنْهَرَ - وَسَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَابِبَيْنِ وَسَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارِ - ترجمہ۔ وہ ذات پاک اللہ ہی کی ہے جس نے آسمان پیدا کئے اور زمین اور بادل سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعہ سے پھل پھلاری پیدا کی تمہاری روزی کے لئے اور تمہارے اختیار میں کر دیا کشتیوں کو تا کہ یہیں دریا میں اللہ کے حکم سے اور تمہارے حکم میں لگا دی ندیاں ۔ اور شمس و قمر کو تمہارا مسخر کر دیا چکر لگانے والوں میں اور رات اور دن کو بھی تمہارا مسخر کر دیا۔ تفسیر اور کام میں لگا دی تمہارے کشتی۔ تو کہ چلے سمندر میں اس کے حکم سے اور تمہارے کام میں لگا دیں ندیاں اور کام میں لگا دیا تمہارے سورج اور چاند ایک دستور پر اور کام میں لگا دیا تمہارے رات اور دن کو ۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب - حصہ اول - صفحه ۱۵۶)