حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 244 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 244

حقائق الفرقان ۲۴۴ سُورَة إِبْرَاهِيم فَاطِرِ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ ۔ وجدانی شہادت کے بعد دلیل بھی دی ہے جو حکماء کی دلیل ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ ہم سے خود بولتا ہے۔ اس نے ہمیں کہا ہے کہ خلقت کو میری طرف بلاؤ تا میں ان کے گناہ معاف کردوں ۔ کمزوریاں ڈھانپ لوں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶) يُؤَخِّرَكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى (إبراهيم: (۱) پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا غضب انسان کو اس کی اجل مسمی سے پہلے ہلاک کر دیتا ہے یعنی قبل از وقت موت آجاتی ہے لیکن اعمال صالحہ سے بلائیں اور وبائیں ٹل جاتی ہیں۔ الحکم جلد ۷ نمبر ۳۶ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۳ء صفحه (۴) ۱۲ - قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِنْ نَحْنُ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَمُنُّ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَمَا كَانَ لَنَا أَنْ تَأْتِيَكُمُ بِسُلْطَنَ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ ترجمہ۔ اُن سے اُن کے رسولوں نے کہا ہاں ہم تمہاری ہی طرح کے تو آدمی ہیں لیکن اللہ احسان کیا کرتا ہے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے ( وحی و رسالت کا ) اور ہمارا کام نہیں کہ تمہارے پاس کوئی سند پیش کریں مگر اللہ ہی کے حکم سے ، اور ایمانداروں کو چاہئے کہ اللہ ہی پر بھروسہ کریں۔ تفسير وَلَكِنَّ اللهَ يَمَنْ عَلَى مَنْ يَشَاءُ - یہ تفاوت خود انسان کے وجود میں بھی ہے۔ ایک مکان ہے جس سے پاخانہ نکلتا ہے۔ لیکن ایک جگہ ہے جس سے خدا کا نام نکلتا ہے۔ پس وہ مالک اور حکیم و علیم ہے۔ جس پر چاہے اپنے مکالمہ اور پسندیدگی کا انعام کرے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶) ۱۴ - وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُم مِّنْ أَرْضِنَا أَوْ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا فَأَوْحَى إِلَيْهِمُ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظَّلِمِينَ - ترجمہ ۔ اور حق چھپانے والے کافروں نے کہا اپنے رسولوں سے ہم تم کو ضرور ضرور نکال دیں گے