حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 227 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 227

حقائق الفرقان ۲۲۷ سورة الرعد ۳۵- لَهُمْ عَذَابٌ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ لَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَشَقُّ وَمَا لَهُمْ مِنَ اللهِ مِنْ وَاقٍ - ترجمہ۔ ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی سخت ہے اور ان کا کوئی بچانے والا نہیں اللہ سے۔ اللہ تفسیر - لَهُمْ عَذَابٌ فِي الْحَياةِ الدُّنْيَا - کفارِ مکہ نے صلح حدیبیہ میں ایسی شرائط کی تھیں جن میں ان کی عزت ہی عزت تھی۔ مگر خدا نے وہی شرائط ذلت کا موجب بنادیں۔ غرض ہر ایک بد عمل، ہر ایک متکبر پر، ہر ایک جھوٹا اسی دنیا میں ذلیل اور بے اعتبار بنتا ہے۔ بد معاملہ کرتا ہے اولاد کے لئے مال چھوڑنے کے لئے ۔ مگر وہ اولاد بھی نہیں رہتی ۔ ابو جہل کو اپنے معزز و مکرم ہونے پر گھمنڈ تھا۔ خدا نے اسے دو کا شتکار لڑکوں کے ہاتھ سے مروایا۔ مَا لَهُمْ مِّنَ اللَّهِ مِنْ واقِ ۔ اس میں اشارہ ہے کہ بت کیا بچائیں گے ان کو اپنی بھی خبر نہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۴) ٣٦- مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ أَكُلُهَا دَائِمُ وَظِلُّهَا تِلْكَ عُقْبَيَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ عُقْبَيَ الْكَفِرِينَ النَّارُ - ترجمہ ۔ ۔ اچھا بیان جنت کا جس کا وعدہ متقیوں سے کیا گیا ہے بہہ رہی ہیں اس میں نہریں اس کے پھل پھلاری ہمیشہ رہنے والے ہیں اور اس کا سایہ حسب مرضی قائم و دائم ہے ۔ یہ انجام ہے ان کا جنہوں نے اللہ کوسپر بنایا اور حق چھپانے والوں کا انجام آگ ہی ہے۔ تفسير - مَثَلُ الْجَنَّةِ - أَيْ صِفَةُ الْجَنَّةِ - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ رجنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۴)