حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 225
حقائق الفرقان ۲۲۵ سورة الرعد ۳۳ وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَامْلَيْتُ لِلَّذِينَ كَفَرُوا ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ - ترجمہ۔ اور تجھ سے پہلے رسولوں کے ٹھٹھے اڑائے گئے ہیں پھر میں نے مہلت دی حق چھپانے والوں کو پھر ان کو گرفتار کیا تو کیسا ہوا میر ا عذاب۔ تفسیر خداوند تعالیٰ نے مخلوق کو رنگ برنگ بنایا ہے۔ ہم اس وقت جس قدر اشخاص موجود ہیں ۔ - دیکھو سب کی خواہشیں اور غرضیں الگ الگ ہیں ۔ عمر کے اعتبار سے تدبیریں سب کی جدا جدا ہیں ۔ - بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ساری دنیا ایک ہی رنگ میں رنگین ہو جاوے۔ ہرگز ساری دنیا ایک رنگ میں رنگین نہیں ہو سکتی ۔ یہ بات غلط ہے کہ ساری دنیا ایک حالت میں ہو جاوے۔ اللہ تعالیٰ کے رسول جب آتے ہیں تو وہ اللہ تعالیٰ کے تعلیم یافتہ ہوتے ہیں۔ اور گویا خدا کے حضور سے نبوت کی ڈگری لے کر اصلاح کے لئے آتے ہیں ۔ اس لئے لوگوں کی عقلیں اور رسوم اور حالتیں سب ان کو اپنی اصلی حالت میں ناقص ہی نظر آتی ہیں لوگ جب دیکھتے ہیں کہ یہ سب کے نقص بتاتا ہے تو وہ تحقیر کرتے ہیں اور وہ تحقیر مخالفوں نے چار طور پر کی ہے۔ ا۔ ادنیٰ عقل والوں نے کہا۔ يُخْرِجَكُمْ مِنْ أَرْضِكُمْ (الشعراء: ۳۶) ۲۔ ان سے بڑھ کر عقل والوں نے کہا۔ يُرِيدُ آن يتَفَضَّلَ عَلَيْكُم (المومنون : ۲۵) صرف بڑائی چاہتا ہے۔ ۳۔ ان سے بڑھ کر عقل مندوں نے کہا اسے جنون ہے ۴۔ بعض نے کہا کہ اس کو خواب آتے ہیں ۔ بلی کو چھیچھڑے ہی نظر آتے ہیں۔ أَضْغَاثُ أَحْلامٍ (الانبياء: 7 ) ۔ اسْتَهْزِئَ - استهزاءھرو سے نکلا ہے۔ ھر و کسی چیز کو ہلکا سمجھنا۔ خفیف گردانا۔ املیت۔ ڈھیل دی۔ مہلت ۔ عقاب ۔ بدکاری کے بعد اس کا نتیجہ ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۴ ) لے تمہارے ملک سے تمہیں نکال دے۔ ۲ے چاہتا ہے کہ تم پر فضیلت پا جائے ۔ سے پریشان خواب و خیال۔