حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 223
حقائق الفرقان ۲۲۳ سورة الرعد ياس کے معنى يَتَبَيَّن کے ہیں ۔ یعنی کیا نہیں جانا ؟ دو شعر بڑی جستجو سے مجھے ملے ہیں ۔ أَقُولُ لَهُمْ بِالشَّعْبِ إِذْ يَأْسِرُونَنِي أَلَمْ تَيْأَسُوا أَنِّي ابْنُ فَارِسَ زَهْدَمُ مجھے شعب میں قید کرنے لگے تو میں نے کہا کہ تم کو علم نہیں اس بات کا کہ میں کون ہوں ۔ ایک امراء القیس کا شعر مجھے ملا جس سے مجھے بہت خوشی ہوئی۔ فَلَوْ أَنَّهَا نَفْسٌ تَمُوْتُ سَرِيحَةً وَلَكِنَّهَا نَفْسٌ تَقَطَّعَ أَنْفُسًا قَارِعَة ۔ اس کے معنے میں بعض لوگوں نے دھوکہ کھایا ہے۔ بلکہ ایک کافر نے ٹھٹھا اڑایا ہے چنانچہ وہ الْقَارِعَةُ مَا الْقَارِعَةُ کے معنے لکھتا ہے کہ ٹھوکنے والی تو کیا جانتا ہے ٹھوکنے والی ۔ عربی زبان میں چھوٹے لشکروں کو قارعہ کہتے ہیں۔ قارعہ کے معنے ہیں كَتِيبَةٌ وَسَرِيَّةٌ ۔ وہ دستہ فوج جو دشمن کی سرکوبی کے لئے بھیجا جاوے۔ خداوند تعالیٰ فرماتا ہے پہلے ہم چھوٹے چھوٹے دستے سرکوبی کے لئے بھجوائیں گے۔ یہاں تک ( یہ آؤ کے معنے ہیں ) کہ تو ان کے دار ( مکہ ) میں فتحیاب داخل ہوگا ۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ آپ مکہ کہاں نازل ہوں گے۔ تو آپؐ نے فرمایا۔ کہ خیف بنی کنانہ ۔ جہاں کہ قطع تعلقات کا کفار نے مشورہ کیا تھا۔ آج کل اس کا نام معبدہ رکھا ہوا ہے۔ حَتَّى يَأْتِي وَعْدُ اللهِ - یعنی لِلَّهِ الْأَمْرُ جَمِيعًا کا وقت ) جب اس علاقہ میں اسلامی حکومت ہو جاوے ) آ جاوے گا ۔ یہ لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ (الرعد: ۲۸) کا جواب دیا ہے کہ نشان جس طرح کا تم مانگتے ہو وہ بھی دکھا دیا جاوے گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳، ۱۳۴) سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ ۔ پہاڑوں سے پرے تک پہنچایا گیا۔ لے میں انہیں شعب ( مقام ) میں جب وہ مجھے قید کرنے لگے کہہ رہا تھا کیا تم کو علم نہیں کہ میں زھدم ( نامی معروف رہا گھوڑے) کے سوار کا بیٹا ہوں ۔ ۲۔ کاش بات اتنی سی ہوتی کہ جان فوری مرجاتی مگر یہ جان تو ایسی ہے کہ کئی جانوں کی صورت میں کئی جارہی ہے یعنی بار بار اس پر موت آتی ہے۔