حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 220
حقائق الفرقان ۲۲۰ سورة الرعد ۲۶ - وَالَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللهِ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَ يَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ أُولَئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ - ترجمہ ۔ اور جو لوگ اللہ کا اقرار توڑتے ہیں اس کو مضبوط کئے بعد اور ان سے جدائی اختیار کرتے ہیں جن سے ملنا اللہ پسند فرماتا ہے اور ملک میں شرارت پھیلاتے ہیں یہ ہی لوگ ہیں جن کو اللہ نے در بدر کر دیا اور ان کے لئے بڑا گھر ہے۔ تفسير - أولئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ - لعنت اللہ کی رحمت سے دوری ہے۔ جب اس سے دُوری ہوا ہوتی ہے تو سکھوں سے بھی ڈوری ہو جاتی ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۳ ) ۲۷ - اللهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ وَفَرِحُوا بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَمَا الْحَيُوةُ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا مَتَاعٌ - ترجمہ ۔ اب رزق کی کشادگی ہو گی جس کے لئے اللہ نے چاہا اور تنگی کرے گا جس کے لئے چاہے گا وہ تو خوش ہو گئے تھے دنیا ہی کی زندگی پر حالانکہ دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔ تفسیر - متاع ۔ تھوڑی چیز اور وہ بھی جانے والی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳) ۲۸- وَ يَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّنْ رَّبِّهِ قُلْ إِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ آنَابَ - ترجمہ ۔ اور حق چھپانے والے کہتے ہیں کیوں نہیں اتاری گئی اس پر کوئی نشانی اس کے رب کی طرف سے تم کہہ دو اللہ ہی ہٹا دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور راہنمائی فرماتا ہے اپنی طرف اس کی جو اس کی طرف جھکا۔ تفسیر آیه ۔ وہ ہلاکت کا نشان مانگتے تھے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳)