حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 219
حقائق الفرقان ۲۱۹ سورة الرعد وَ يَخَافُونَ سُوءَ الْحِسَابِ۔ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ کہیں حساب کے وقت بدیاں نہ بڑھ جاویں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳) ۲۴- جَنْتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ آبَابِهِمْ وَ أَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّيَّتِهِمْ وَالْمَلائِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ - ترجمہ۔ وہ ہمیشگی کے باغ میں ہیں جس میں وہ جائیں گے سدا ر ہیں گے اس میں اور جو نیکو کا رہوں گے ان کے باپ دادا اور دوست یا بیبیاں اور اولا د بھی ۔ اور فرشتے ہر ایک دروازے سے ان پر داخل ہو کر تفسیر - جَنْتُ عَدْنٍ أَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ ۔ ہمیشہ اقامت کی جنتیں ان میں داخل ہوں گے۔ اور ان کے ساتھ ان کے صالح باپ اور بیبیاں اور اولا دبھی ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۶۱) ۲۵ - سَلامُ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ - ترجمہ۔۔ کہیں گے سلام علیکم یعنی تم پر سلامتی ہو اس کے صلہ میں کہ تم نیکی پر جمے رہے اور بدیوں سے بچتے رہے تو انجام کا گھر کیا ہی خوب ملا ۔ تفسير - سَلامُ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُم (الرعد: ۲۵) ۔ فرمایا صبر دو قسم ہے۔ (1) صَبْرٌ عَلَى الْإِطَاعَةِ یعنی اطاعت الہی پر استقلال سے مداومت حضرت عائشہ فرماتی ہیں أَحَبُّ الْأَعْمَالُ إِلَى اللهِ آدُومُهَا ۔ بہت پسندیدہ عمل بارگاہ ایزدی میں وہی ہے جس میں مداومت ہے۔ (۲) صَبْرٌ عَنِ الْمَعْصِيَةِ - بدی سے باوجود بدی کے اسباب بہم پہنچانے کے رکے رہنا۔ اقامت صلوة أقاموا الصلوة وقت پر ٹھہر کر، خشوع و خضوع سے، جماعت کے ساتھ پڑھنا اقامت صلوٰۃ ہے۔ البدر کلام امیر جلد ۱۰ نمبر ۳۴ مورخه ۲۲ رجون ۱۹۱۱ء صفحه (۳)