حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 217 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 217

حقائق الفرقان ۲۱۷ سورة الرعد مصر نہیں بلکہ نافع للناس وجود بنو۔ سب سے بھاری مسئلہ یہ ہے کہ وقتوں کی حفاظت کر و دعا سے کام لو۔ صحبت صلحاء اختیار کرو۔ محبت صلحاء بڑھاؤ۔ محبت کا اصول یہ ہے کہ جُبِلَتِ الْقُلُوبُ عَلَى حُبِّ مَنْ احْسَنَ إِلَيْهَا۔ میری فطرت میں یہ بات ہے کہ جو کام کسی کو بتاؤں اور وہ نہ کرے تو میری اس کے ساتھ محبت نہیں رہ سکتی ۔ خدا کی محبت کا بھی یہی حال ہے۔ وہ اپنی فرمانبرداری کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہے۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۳) ۲۰ تا ۲۳ - أَفَمَنْ يَعْلَمُ أَنَّمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ كَمَنْ هُوَ أَعْلَى إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَ لَا يَنْقُضُونَ الْمِيثَاقَ وَ وَ الَّذِينَ يَصِلُونَ مَا أَمَرَ اللهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَ يَخَافُونَ سُوءَ الْحِسَابِ - وَالَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَ انْفَقُوا مِمَّا رَزَقْتُهُمْ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً وَ يَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ أُولَئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ - ترجمہ ۔ بھلا ایک شخص جو اس بات کو جانتا ہے کہ جو کچھ تیری طرف تیرے رب کی جانب سے اتارا گیا وہ برحق ہے وہ اس شخص کی مانند ہو سکتا ہے جو اندھا ہے پس نصیحت تو وہی پکڑتے ہیں جو صاحب عقل ہیں ۔ ( صاحب عقل ) وہ لوگ ہیں جو پورا کرتے ہیں اللہ کا اقرار اور توڑتے نہیں عہد کو۔ اور وہ ان سے تعلق پیدا کرتے ہیں جن سے اللہ نے تعلق پیدا کرنے کا حکم دیا ہے اور وہ اپنے رب سے ڈرتے رہتے ہیں اور حساب کی خرابی سے خوف رکھتے ہیں ۔ اور وہ لوگ جو ہمیشہ بدیوں سے بچتے ہیں اور نیکیوں پر جمے رہتے ہیں اپنے ہی رب کی خوشنودی کے لئے اور نماز کو ٹھیک درست رکھتے ہیں اور ہمارے دئے ہوئے میں سے کچھ دیتے رہتے ہیں چھپا چھپا کر اور دکھا دکھا کر اور بھلائیاں کرنے میں لگے ہی رہتے ہیں برائیوں کو ہٹانے کے لئے یہ ہی لوگ ہیں جن کے لئے انجام کا گھر ثابت ہو گیا ہے۔ تفسیر - إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ أَولَئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ - نصیحت تو وہی پکڑیں جو اے دلوں میں اس شخص کی محبت جو اس پر احسان کرتا ہے ودیعت کی گئی ہے۔