حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 214 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 214

حقائق الفرقان ۲۱۴ سورة الرعد إِنَّ اللَّهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد: ۱۲) یا د رکھو خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ قانون یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فیضان میں تبدیلی اسی وقت ہو سکتی ہے اور ہوتی ہے جب انسان خود اپنے اندر تبدیلی کرے۔ اگر ہم وہی ہیں جو سال گذشتہ اور پیوستہ میں تھے تو پھر انعامات بھی وہی ہوں گے لیکن اگر چاہتے ہو کہ ہم پر نئے نئے انعامات ہوں تو نئے نئے طریق پر تبدیلی کرو۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۱ صفحه ۱۱) ۱۳ - هُوَ الَّذِي يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَ طَمَعًا وَ يُنْشِئُ السَّحَابَ الثَّقَالَ - ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جو دکھاتا ہے تم کو بجلی ڈرانے اور امید دلانے کے لئے اور وہی پیدا کرتا ہے وزن دار بادلوں کو ۔ تفسیر - يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا - پیشگوئی کہ تم پر بجلی گرے گی۔ طمعا سے یہ مطلب بھی ہے کہ برق سے جراثیم و باء مر جاتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳) ۱۴ - وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَئِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ ۚ وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَنْ يَشَاءُ وَهُمْ يُجَادِلُونَ فِي اللَّهِ ۚ وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحَالِ - ترجمہ ۔ اور گرج اس کی پاکی بیان کرتی ہے تعریف کے ساتھ مارے ڈر کے اور فرشتے بھی اور و ہی بھیجتا ہے گرنے والی بجلیوں کو پھر ان کو گراتا ہے جن پر وہ چاہتا ہے اور یہ یہ منکر جھگڑتے ہی رہتے ہیں اللہ کے مقدمہ میں حالانکہ وہ سخت طاقت اور عذاب دینے والا ہے۔ تفسیر - خيفته - جب آسمان پر وحی ہوتی ہے تو فر شتے ڈر کر گر جاتے ہیں۔ الصواعق ۔ بڑے بڑے عذاب ۔ شَدِيدُ الْمِحَالِ ۔ مِحَال ۔ عذاب دینا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳)