حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 211
حقائق الفرقان ۲۱۱ سورة الرعد اللهُ الَّذِى رَفَعَ السَّمُوتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُّسَمًّى يُدَبِّرُ الْأَمْرَ يُفَصِّلُ الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ بِلِقَاءِ رَبِّكُمْ تُوقِنُونَ - ترجمہ۔ وہ اللہ ہے جس نے آسمانوں کو بلند کیا ہے بے کھمبوں کے تم دیکھتے ہی ہو اس کو پھر سب امور کا منتظم ہوا اور سورج اور چاند کو قبضہ میں کر لیا۔ ہر ایک بہہ رہا ہے ایک میعاد مقرر تک ۔ وہی انتظام کرتا ہے سب کاموں کا کھول کھول کر دکھاتا ہے پتے تا کہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کر لو۔ تفسیر - رفع السموات ۔ پہلے ربوبیت کا ذکر کیا ہے۔ عَلَى الْعَرْشِ ۔ تخت حکومت پر ۔ يدبر الأمر - نبی کو بھیجتا اور اس کے متعلق فیصلہ کرتا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲) وَهُوَ الَّذِي مَدَّ الْأَرْضَ وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ وَ انْهَرًا ۖ وَمِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ جَعَلَ فِيهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ يُغْشِي اليْلَ النَّهَارِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ - ترجمہ ۔ وہی رب ہے جس نے زمین کو خوب پھیلا یا اور اس میں پہاڑ قائم کئے اور نہریں جاری کیں ۔ اور ہر قسم کے میوے پیدا کئے اور ہر قسم کے درخت زمین میں نرو مادہ پیدا کئے وہی ڈھانپتا ہے دن سے رات کو ۔ اس بیان میں نشانیئنیں ہیں اس قوم کے لئے جو غور کرتی ہے۔ تفسیر - مدَّ الْأَرْضَ - زمین کو وسیع بنایا۔ جَعَلَ فِيهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ ۔ نباتات میں نرومادہ ہے۔ اس کی عمدہ نظیر عرب میں کھجور ہے ۔ نر کے پھول کو مادہ پر ڈالتے ہیں ۔ نرنباتات سے نر کی کمزوری کا علاج کرتے کا علاج کرتے ہیں اور مادہ نباتات سے مادہ کا علاج ۔ یہ طب کا اصول ہے۔ لوہا بڑی اعلیٰ دھات ہے۔ نرلو ہا مرد کے لئے اور مادہ لوہا مادہ کے واسطے مفید ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲)