حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 12 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 12

حقائق الفرقان الم سُوْرَةُ الْأَنْفَال ٣٠ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلُ لَكُمْ فُرْقَانَا وَ يُكَفِّرُ عَنْكُمْ سَيَّاتِكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ - ترجمہ ۔ اے ایماندارو ! اگر تم اللہ کو سپر بناؤ گے تو وہ تمہارے لئے ہر ایک کام میں ایک کھلا فیصلہ دے گا اور دور کر دے گا تم سے تمہارے گناہ اور تمہاری مغفرت کرے گا اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے۔ تفسیر۔ ایک روحانی طب بھی ہے جس میں بخل ، حسد، جھوٹ ، چوری، زنا وغیرہ روحانی امراض کے علاج ہیں ۔ يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانًا - ہر ایک شخص ممیز کامیابی چاہتا ہے۔ اسے فرقان کہتے ہیں۔ موسیٰ کو یہ فرقان حاصل ہوا ۔ اَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَ اَنْتُمْ تَنْظُرُونَ (البقرہ: ۵۱) دشمن ہلاک ہوا وہ بھی آنکھوں کے سامنے۔ اس سے بڑھ کر کامیابی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوئی ۔ جن کا فرعون خشکی میں غرق ہوا۔ یہ موقوف ہے تقوی پر۔ - وَيُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيَأْتِكُمْ ۔ انسان کا دل نہیں چاہتا کہ اس کی کمزوری ، اس کا گناہ کسی پر ظاہر ہو۔ چنانچہ ایک خورد سال بچہ بھی کسی بات کے برا ہونے کا علم حاصل کر کے پھر اپنی طرف اس کا منسوب ہونا پسند نہیں کرتا۔ انسان کی روح چار باتیں چاہتی ہے۔ دشمن کا ہلاک، گناہوں کی معافی ، اپنی ترقی ، فضل، ان چاروں کے حصول کا گر تقویٰ بتایا ہے۔ کیا یہ نسخہ مجربہ ہے۔؟ ضرور ۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے حالات سے ظاہر ہے۔ دنیا کے تمام بادشاہوں کے نام عموماً بے ادبی سے لئے جا لئے جاتے ہیں مگر ان لوگوں کا نام بھی ادب سے لیا جاتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۱۲) لے اور فرعونیوں کو تمہاری آنکھوں کے سامنے وہیں ڈبا دیا۔