حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 208 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 208

حقائق الفرقان ۲۰۸ سُورَة يُوسُفَ بعض وقت سخت لفظوں کا برا خمیازہ اٹھانا پرتا ہے۔ اِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ (یوسف: ۶۴) وغیرہ الفاظ کہہ کر کیا نتیجہ اٹھایا۔ وَمَا يُؤْمِنُ اكْثَرُهُم بِاللهِ ۔ بہت لوگ بات ماننے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ لیکن جب عمل کا وقت آتا ہے تو انکار کرتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۲ ) ۱۰۸ - آفَا مِنُوا أَنْ تَأْتِيَهُمْ غَاشِيَةٌ مِّنْ عَذَابِ اللَّهِ أَوْ تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ - ترجمہ۔ کیا وہ اس بات سے بے فکر ہو گئے ہیں کہ ان پر اللہ کی طرف سے کوئی عذاب ڈھاپ لینے والا آ پڑے یا ان پر آپہنچے یکا یک ( فتح مکہ کی ) گھڑی اور اُن کو کچھ شعور نہ ہو ۔ تفسير - الساعة - ساعت کے معنے صرف قیامت ہی نہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲) ١٠٩ - قُلْ هُذِهِ سَبِيلِي ادْعُوا إِلَى اللهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي وَ سُبْحَنَ اللَّهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ - مجھ اور بوجھ پر میں اور ترجمہ ۔ تو کہہ دے میرا تو یہ ہی راستہ ہے کہ میں اللہ ہی کی طرف بلاتا ہوں۔ سمجھ بوجھ کر میں اور میرے ساتھ والے اور اللہ ہی کی پاک ذات ہے اور میں تو شرک کرنے والوں میں سے نہیں۔ تفسیر ۔ یہی میری راہ ہے بلاتا راہ ہے بلاتا ہوں اللہ کے ہی کی طرف پرلے درجہ کی سمجھ اور میرے ساتھ والے بھی ایسے ہیں ۔ اور ہر برائی اور نقص سے پاک ہے اللہ ۔ اور میں اللہ کے ساتھ کسی امر میں کبھی کسی مخلوق کو سا بھی سمجھنے والا نہیں۔ (ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات صفحہ ۷ ) ١١٠ - وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمُ مِّنْ أَهْلِ الْقُرَى * أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا أَفَلَا تَعْقِلُونَ - ترجمہ ۔۔ اور ہم نے تجھ سے پہلے نہیں بھیجے رسول مگر مرد ہی ہم ان کی طرف وحی بھیجتے تھے بستی والوں میں سے تو کیا یہ لوگ نہیں سیر کرتے ملک میں تو دیکھ لیتے کہ ان کے پہلوں کا انجام کیسا ہوا۔ اور کچھ لے ہم ضرور اس کے محافظ ہیں ۔ کے اللہ قرآنی محاورہ میں ایسی ذات پاک کا نام ہے جو ہر ایک کاملہ صفت سے موصوف اور ہر ایک برائی سے منزہ ہو۔ (ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات صفحہ ۷ )