حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 203 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 203

حقائق الفرقان ۲۰۳ سُورَة يُوسُفَ رضا مندی کے کاموں پر مضبوط رہے۔ ٹی کے معنے ہیں ایمان اللہ پر ، ملائکہ پر، انبیاء پر، کتب پر اور اللہ کی راہ میں خرچ کر مسکین و یتیم واقارب کی خبر گیری کرے۔ رنج وراحت ، عسر ویر میں صابر رہے۔ کرے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱) ۹۳ - قَالَ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّحِمِينَ - ترجمہ ۔ یوسف نے جواب دیا آج تو تم پر کچھ الزام نہیں۔ اللہ تمہاری مغفرت کرے وہ سب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ہے۔ تفسیر ۔ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ - حضرت یوسف کے سبب ان کے سبب ان کے باپ کے ساتھ ان کے بھائی کے ساتھ ان لوگوں نے کیسی کیسی بدی کی ۔ مگر آپ نے کہہ دیا لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ یعنی میں تمہیں کبھی ملامت نہ کروں گا۔ نہ کبھی یاد دلاؤں گا۔ يَغْفِرُ اللهُ لَكُمْ دیکھئے حضرت یوسف نے تو يَغْفِرُ اللہ کہہ دیا۔ مگر حضرت یعقوب نے سَوْفَ فرمایا۔ یہ اس لئے کہ یعقوب کی معرفت بڑھی ہوئی تھی ۔ آنکه عارف تر است ترسان تر ! نبی اس وقت دعا مانگتا ہے جب مغفرت کے لئے مامور ہو۔ عمائد مکہ کو بھی لَا تَشْرِیبَ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مگر يَغْفِرُ اللہ نہ کہا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱) ۹۴ - اذْهَبُوا بِقَمِيصِي هَذَا فَالْقُوهُ عَلَى وَجْهِ أَبِي يَأْتِ بَصِيرًا ۚ وَاتُونِي بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ - ترجمہ ۔ یہ میرا کرتہ لے جاؤ اس کو میرے باپ کے سامنے رکھ دینا وہ پہچان لیں گے اور لے آؤ میرے پاس تم اپنے تمام گھر والوں کو ۔ ے جو جس قدر خدا تعالیٰ کا عرفان رکھتا ہے وہ اتنا ہی اس سے ڈرتا ہے۔ (ناشر)