حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 202 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 202

حقائق الفرقان ۲۰۲ سُورَة يُوسُفَ ۸۹، ۹۰ - فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَيْهِ قَالُوا يَأَيُّهَا الْعَزِيزُ مَسَّنَا وَ أَهْلَنَا الضُّرُّ وَجِئْنَا بِبِضَاعَةٍ مُّرْجَةٍ فَاوْفِ لَنَا الْكَيْلَ وَ تَصَدَّقُ عَلَيْنَا إِنَّ اللَّهَ يَجْزِى الْمُتَصَدِّقِينَ - قَالَ هَلْ عَلِمْتُمْ مَّا فَعَلْتُمْ بِيُوسُفَ وَأَخِيهِ إِذْ أَنْتُمْ جَهِلُونَ - ترجمہ ۔ پھر جب پہنچے یوسف کے نزدیک بولے اے عزیز ! پہنچی ہم کو اور ہمارے گھر والوں کو کال کی سختی اور ہم لائے ہیں کم درجہ کی پونچی تو آپ ہم کو پوری پوری مانپ دیں اور ہم پر خیرات کریں بے شک اللہ جزا دیتا ہے خیرات کرنے والوں کو ۔ یوسف نے کہا تم کو کچھ معلوم ہے کہ تم نے یوسف اور اس کے بھائی سے کیا کیا جب تم نادان جاہل تھے؟ تفسیر - مزجة - وہ تھوڑا مال جو ہم کو چلا کر یہاں لے آیا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱) هَلْ عَلِمْتُمْ مَّا فَعَلْتُمْ بِيُوسُفَ وَ آخِيهِ - کچھ خبر رکھتے ہو تم کیا کیا تم نے یوسف سے اور اس کے بھائی سے۔ فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب ۔ حصہ دوم صفحہ ۳۱۱) ۹۱ - قَالُوا ءَ إِنَّكَ لَاَنْتَ يُوسُفُ قَالَ أَنَا يُوسُفُ وَهُذَا أَخِي قَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا إِنَّهُ مَنْ يَتَّقِ وَيَصْبِرُ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ - ترجمہ ۔ یوسف کے بھائیوں نے کہا او ہو واقع میں کیا تمہیں یوسف ہو ۔ یوسف نے جواب دیا ہاں ہاں ! میں ہی یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے۔ اللہ نے ہم پر احسان کیا ہے اور کچھ شک نہیں کہ جو اللہ کو سپر بنائے اور اسی کا خوف رکھے اور نیکیوں پر جما ر ہے اور بدیوں سے بچتا رہے اللہ ضائع نہیں کرتا محسنوں کا اجر۔ تفسير مَنْ يَتَّقِ وَيَصْبِرُ - محسن کی تفصیل فرمائی ہے۔ حضرت یوسف نے یہ قاعدہ کا نے یہ قاعدہ کلیہ بتا دیا ہے صبر دو قسم ہے۔ ایک عَنْ مثلاً صَبَرَ عَنِ الْغَضَبِ ۔ یعنی انسان غضب، طمع ، حرص ۔ ، حرص سے اپنے آپ کو روکے۔ دوم على مثلاً صَبَرَ عَلَى الصَّلوةِ یعنی جو نیکی کرتا ہے۔ اس پر دوام کرے۔ اللہ تعالیٰ کی