حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 201 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 201

حقائق الفرقان ۲۰۱ سُورَة يُوسُفَ ۸۵ وَ تَوَلَّى عَنْهُمْ وَ قَالَ يَاسَفَى عَلَى يُوسُفَ وَ ابْيَضَتُ عَيْنَهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيمٌ - ترجمہ ۔ اور ان سے منہ پھیر لیا اور کہا اے افسوس یوسف پر اور اس کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں اور آنسو بہہ نکلے رنج کے مارے اور وہ دل گھٹا ہوا تھا۔ تفسير وَابْيَضَتْ عَيْنَهُ - آنکھیں آنسووں سے بھر گئیں ۔ عظیم غم سے بھر گیا۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱ ) ۸۶- قَالُوا تَاللهِ تَفْتَوُا تَذْكُرُ يُوسُفَ حَتَّى تَكُونَ حَرَضًا أَوْ تَكُونَ مِنَ الْهَلِكِينَ - ترجمہ ۔ بیٹوں نے کہا قسم اللہ کی ! آپ تو ہمیشہ یوسف کی یاد ہی میں لگے رہیں گے یہاں تک کہ غم کھا کھا کے بیمار یا ہلاک ہو جائیں گے۔ تفسیر ۔ حَرَضًا - جسم یا عقل میں کسی حزن یا مرض کے سبب فساد آ جاوے اس فساد کو حرض کہتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱) ۸۸- يُبَنِيَّ اذْهَبُوا فَتَحَسَّسُوا مِنْ يُوسُفَ وَ أَخِيهِ وَلَا تَأْيُنَسُوا مِنْ رَّوْحِ اللهِ إِنَّهُ لَا يَايُنَسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ ۔ ترجمہ ۔ اے میرے بیٹو! جاؤ اور ڈھونڈو یوسف کو اور اس کے بھائی کو اور نا امید نہ ہو اللہ کی بہاروں و سے کیونکہ مومن نا امید نہیں ہوتا اللہ کی بہار سے ہاں کا فر ہوا کرتے ہیں۔ تفسیر - فَتَحَسَّسُوا - التماس کرو۔ عرض کرو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)