حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 197
حقائق الفرقان ۱۹۷ سُورَة يُوسُفَ - وَقَالَ لِفِتَيْنِهِ اجْعَلُوا بِضَاعَتَهُمْ فِي رِحَالِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَعْرِفُونَهَا إِذَا انْقَلَبُوا إِلَى أَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ - ترجمہ۔ اور یوسف نے کہہ دیا اپنے جوانوں کو کہ رکھ دو ان کی پونجی ان کے بوروں میں تاکہ وہ دیکھ کر پسند کریں اس کو جب واپس جائیں اپنے گھروں کی طرف اس لئے کہ وہ پھر آئیں۔ تفسير - لَعَلَّهُمْ يَعْرِفُونَهَا ۔ تا کہ وہ اسے پسند کریں۔ 6 ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱) ۶۷ ۶۸ - قَالَ لَنْ أُرْسِلَهُ مَعَكُمْ حَتَّى تُؤْتُونِ مَوْثِقًا مِنَ اللَّهِ لَتَأْتُنَّنِي به إِلَّا أَنْ يُحَاطَ بِكُمُ فَلَمَّا اتَوُهُ مَوْثِقَهُمْ قَالَ اللهُ عَلَى مَا نَقُولُ وَكِيلٌ وَ قَالَ يُبَنِيَّ لَا تَدْخُلُوا مِنْ بَابِ وَاحِدٍ وَادْخُلُوا مِنْ أَبْوَابِ مُتَفَرِّقَةٍ وَ مَا أغْنِي عَنْكُم مِّنَ اللهِ مِنْ شَيْءٍ إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَعَلَيْهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكَّلُونَ - ترجمہ یعقوب نے کہا کہ میں تو اس کو کبھی نہ بھیجوں گا تمہارے ساتھ یہاں تک کہ تم مجھ کو پکا قول واللہ کا کہ تم ضرور لے آؤ گے اس کو میرے پاس مگر یہ کہ تم خود ہی گھر جاؤ ( تو مجبوری ہے) تو جب انہوں نے اپنا پکا قول دیا اس کو باپ نے کہا یہ جو بات چیت ہم کر رہے ہیں اس کا اللہ ذمہ دار ہے۔ اور کہا اے میرے بیٹو! داخل نہ ہونا ایک ہی دروازے سے اور علیحدہ علیحدہ دروازوں سے داخل ہونا اور میں تم کو اللہ سے بچا نہیں سکتا کچھ بھی، اللہ ہی کا حکم ہے جو کچھ ہے۔ میں نے تو اللہ ہی پر بھروسہ کر لیا ہے اور سب بھروسہ کرنے والوں کو چاہیے کہ اس پر بھروسہ کریں۔ ( البدر - کلام امیر جلد ۱۳ نمبر ۱۳ مورخه ۲۹ مئی ۱۹۱۳ ء صفحه (۳) تفسیر وَادْخُلُوا مِنْ أَبْوَابِ مُتَفَرِّقَةٍ - میرے خیال میں حضرت یعقوب نے علیحدہ پیغام پہنچانے کے لئے ان کو الگ الگ دروازے سے داخل ہونے کا حکم دیا اور یہ حکم ا دیا اور یہ حکم الہی حکم تھا۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۰)