حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 191
حقائق الفرقان ۱۹۱ سُورَة يُوسُفَ رنگ میں (جیسے یوسف کا خواب کہ دیکھئے ستارے نکلے بھائی )۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۰) ۴۳۔ وَ قَالَ لِلَّذِي ظَنَّ أَنَّهُ نَاجٍ مِنْهُمَا اذْكُرُنِي عِنْدَ رَبِّكَ فَانْسُهُ الشَّيْطَنُ ذِكْرَ رَبِّهِ فَلَبِثَ فِي السِّجْنِ بِضْعَ سِنِينَ - ترجمہ۔ اور اس کو کہہ دیا یوسف نے جس کے لئے یقینا سمجھتا تھا کہ وہ ان دونوں میں سے نجات پائے گا کہ میرا تذکرہ کرنا اپنے بادشاہ کے پاس تو اس کو شیطان نے بھلا دیا بادشاہ سے ذکر کرنا یوسف کے متعلق تو یوسف پڑے رہے قید خانہ میں کئی برس ۔ ۔ تفسیر ظَنَّ أَنَّهُ نَاجٍ مِنْهُمَا ظَنَّ جب اس کے پیچھے آجاوے تو یقین کے معنے دیتا ہے اس سے یہ بات نکلتی ہے کہ انسان جس نے امر بالعروف اور نہی عن المنکر کرنی ہو اس کو چاہیے کہ ہر عیب سے اپنے آپ کو بچاوے اور پاک وصاف ثابت کرے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۳۰) فَانْسُهُ الشَّيْطَنُ - اس قیدی کو بھلا دیا شیطان نے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۰) ۴۴- وَقَالَ الْمَلِكُ إِنِّي أَرَى سَبْعَ بَقَرَاتٍ سِمَانٍ يَأْكُلُهُنَّ سَبْعٌ عِجَافٌ وَ سَبْعَ سُنبلت خُضْرٍ وَ أَخَرَ يُبِسْتِ ۖ يَأَيُّهَا الْمَلَأُ افْتُونِي فِي رُؤْيَايَ إِنْ كُنتُم لِلرُّؤْيَا تَعْبُرُونَ - ترجمہ ۔ اور کہا بادشاہ نے میں دیکھتا ہوں سات گائیں موٹی ان کو کھا رہی ہیں سات گائیں ڈبلی اور ۔ او سات بھٹے ہیں ہرے اور سات ہیں سوکھے اے میرے سردار و فتوی دو مجھے اور میرے خواب کی تعبیر بیان کرو جب تم خواب کی تعبیریں بیان کیا کرتے ہو۔ تفسیر وَقَالَ الْمَلِكُ ۔ دیکھئے بادشاہ نے بھی اپنی آری کہا ہے۔ فِي الْمَنَامِ کا ذکر نہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)