حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 190 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 190

حقائق الفرقان ۱۹۰ سُورَة يُوسُفَ پوجا کرتے ہو اللہ کے سوا وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے آپ ہی فرضی بنارکھے ہیں اور تمہارے باپ دادا نے جس کی کوئی سند اللہ نے نہیں اتاری۔ حکم تو اللہ ہی کا حکم ہے ہاں اللہ نے بھی فرمایا ہے کہ اور کسی کی عبادت نہ کرنا مگر اللہ ہی کی ۔ یہ ہی مضبوط دین ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں۔ تفسیر - رب کے معنے بڑا پالنہار ۔ یہ لفظ اللہ تعالیٰ پر بھی بولا گیا ہے اور دنیاداروں، بڑے آدمیوں پر بھی۔ فرعون نے کہا۔ اَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلى النزعت: ۲۵) یوسف علیہ السلام نے ایک قیدی کو جو رہا ہونے والا تھا فرمایا کہ اُذْكُرْنِي عِنْدَ رَبِّكَ (يوسف:۴۳) یعنی اپنے مالک وامیر کے پاس میرا ذکر کیجئو۔ اور اسی رب کی جمع ہے اَرْبَاب جس کے متعلق فرمایا ہے وَارْبَابٌ مُتَفَرِّقُونَ خَيْرٌ أَمِ اللهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ - ( يوسف : ۴۰) (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۷۷) الْقَاهِرُ جو اللہ تعالیٰ کا نام ہے اس کے معنے ہیں وہ ذات پاک جو سب پر غالب ہے۔ الْقَهَّارُ الْقَاهِرُ کا مبالغہ ہے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۲) ۴۲- يُصَاحِبَي السِّجْنِ اَمَّا اَحَدُكُمَا فَيَسْقِى رَبَّهُ خَمْرًا ۚ وَ أَمَّا الْآخَرُ فَيُصْلَبُ فَتَأْكُلُ الطَّيْرُ مِنْ رَّأْسِهِ قُضِيَ الْأَمْرُ الَّذِي فِيهِ تَسْتَفْتِينِ - ترجمہ ۔ اے قید خانہ کے دوستو! تم میں سے ایک تو پلائے گا اپنے آقا کو شراب اور وہ دوسرا سولی دیا جائے گا پھر جانور اس کے سر میں سے کھائیں گے فیصلہ ہو چکا مطلب کا جس کی تم تحقیق کرتے تھے یا فتولی چاہتے تھے۔ تفسیر قُضِيَ الْأَمْرُ الَّذِي فِيهِ تَسْتَفْتِينِ - ایک خواب ہے جس کے وجود ہی میں شک ہے۔ پھر اس کی تعبیر میں دقت ہے۔ پھر یہ مشکل کہ وہ تعبیر پوری بھی ہو گی یا نہیں۔ مگر آپ پیشگوئی کرتے ہیں کہ یہ بات تو ہو چکی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰) احَدُكُمَا فَيَسْقِى - خواب کبھی بالکل نظارہ کے مطابق ہوتا ہے۔ جیسے عصر خمر کا خواب کبھی آدھا اس طرح اور آدھا اور رنگ میں جیسے روٹی بجائے صلیب اور تأْكُلُ الطير اسی رنگ میں کبھی بالکل اور لے میں تمہارا بہت بڑا رب ہوں ۔ (ناشر) ۲ میرا تذکرہ کرنا اپنے بادشاہ کے پاس۔ (ناشر)