حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 183
حقائق الفرقان ۱۸۳ سُورَة يُوسُفَ ۲۲- وَقَالَ الَّذِي اشْتَرَاهُ مِنْ مِصْرَ لِامْرَأَتِهِ أَكْرِهِي مَثْوهُ عَسَى أَنْ يَنْفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا وَكَذَلِكَ مَكَّنَّا لِيُوسُفَ فِي الْأَرْضِ وَلِنُعَلِّمَهُ مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ وَاللهُ غَالِبٌ عَلَى اَمْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ ۔ ترجمہ ۔ اور جس شخص نے یوسف کو خریدا تھا مصر والوں میں سے اس نے اپنی عورت سے کہا اس کو تعظیم سے رکھنا کہ قریب ہم اس سے نفع اٹھائیں گے یا اس کو متبنی کر لیں گے اور ہم نے اسی طرح جگہ و قدرت دی یوسف کو ملک مصر میں اور یہ کہ ہم نے اس کو سکھا دی باتوں کی کل بٹھانی اور اللہ غالب ہے اپنے ارادے پر بھی لیکن بہت سے آدمی جانتے ہی نہیں۔ تفسیر ۔ عَسَى أَن يَنْفَعَنا ۔ ہمیں نفع دے۔ وہ مشرک کافر تھے۔ا۔ انہوں نے سوچا کہ اس کو تنبی بنائیں گے۔ ۲۔ یا یہ خیال کیا کہ اس سے نیوگ کرائیں گے ۔ کیونکہ آریوں کی طرح وہ بھی تھے۔ ایک نبی کے متعلق ایسا خیال کیا۔ مگر وہ کیا جانتے تھے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰) ٢٣ - وَ لَمَّا بَلَغَ أَشُدَّةَ آتَيْنَهُ حُكْمًا وَ عِلْمًا وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ - ترجمہ۔ اور جب یوسف اپنی جوانی کو پہنچا تو ہم نے اس کو جو کچھ سکھا یا وہ مضبوط علمی باتیں تھیں اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ہمارے دیکھنے والوں نیکو کاروں کو ۔ تفسیر۔ وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ۔ یعنی عادت اللہ اور سنت اللہ اسی طرح پر واقعہ ہوئی ہے کہ کوئی محسن ہو، کبھی ہو۔ اس کو اس طرح پر جزا ملتی ہے جیسے یوسف علیہ السلام کو ملی ۔ غرض انسان محسن بنے ۔ پھر خدا اس کے ساتھ ہے اور اسے مراتب اعلیٰ ملتے ہیں۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخہ ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ ء صفحہ ۷ )