حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 182
حقائق الفرقان ۱۸۲ سُورَة يُوسُفَ ۱۸ - قَالُوا يَا بَانًا إِنَّا ذَهَبْنَا نَسْتَبِقُ وَتَرَكْنَا يُوسُفَ عِنْدَ مَتَاعِنَا فَأَكَلَهُ الذِّئْبُ وَمَا أَنْتَ بِمُؤْ مِن لَّنَا وَ لَوْ كُنَّا صُدِقِينَ - ترجمہ ۔ اور کہنے لگے اے ہمارے باپ ! ہم کبڈی کھیلنے گئے تھے اور یوسف کو ہم نے اپنے اسباب کے پاس چھوڑ دیا تھا تو اسے بھیڑیا کھا گیا اور آپ تو ہماری بات کا یقین نہیں کریں گے اگر چہ ہم سچے بھی ہوں۔ تفسیر - نَسْتَبِقُ ۔ ایک دوسرے سے آگے بڑھتے تھے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹) ۲۰ - وَ جَاءَتْ سَيَّارَةٌ فَأَرْسَلُوا وَارِدَهُمْ فَادْلَى دَلْوَةً قَالَ يُبُشْرَى هُذَا علَمُ وَأَسَرُّوهُ بِضَاعَةً وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِمَا يَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ اور اُدھر آ پہنچا ایک قافلہ پھر انہوں نے بھیجا اپنے سقہ کو اس نے لڑکا یا اپنے ڈول ( اور جو یوسف کو دیکھا تو ) بولا مبارک ہو۔ یہ لڑکا ہے اور اس کو چھپا رکھا یا ظاہر کیا مال بنا کر۔ اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ کر رہے تھے۔ تفسیر ۔ وَاردَهُمْ ۔ اپنا ستہ ۔ پانی بھرنے والا ۔ علم ۔ عیسائی اعتراض کرتے ہیں کہ ہاجرہ لونڈی تھی اور اسمعیل لونڈی سے پیدا ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے تمام بنی اسرائیل کو فرعون کا غلام بنایا۔ یوسف علیہ السلام غلام بنے ۔ شرم ! شرم !! شرم !!! اور حضرت یوسف اس جگہ بنی اسماعیل کے غلام بنائے گئے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۹، ۱۳۰) ۲۱ - وَشَرُوهُ بِثَمَنٍ بَخْسٍ دَرَاهِمَ مَعْدُودَةٍ وَكَانُوا فِيهِ مِنَ الزَّاهِدِينَ - ترجمہ۔ اور اس کو بیچ آئے کم داموں، چند درہم کے عوض اور وہ یوسف کے بارے میں تھے بے رغبت ( اونے پونے بیچنے والے) سوداگر ۔ تفسیر - بخیں ۔ خدا تعالیٰ نے اس رقم کی تحقیر کی ہے۔ خواہ کتنی ہی تھی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واسطے بھی کفار عرب نے سو اونٹ انعام مقرر کیا تھا کہ جو ان کو قتل کرے۔اسے سو اونٹ ملے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)